اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

4 جنوری، 2019

چترال میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ورکرز کنونشن منعقد، ضلعی قائدین اور ورکرز کی شرکت

 

چترال میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ورکرز کنونشن منعقد، ضلعی قائدین اور ورکرز کی شرکت



چترال ( ایم۔فاروق) ٹاؤن ہال چترال مسلم لیگ (ن) سب ڈویژن چترال کے ورکرز کا کنونشن منعقد ہوئی جسمیں سب ڈویژن چترال کے قائدین اور ورکرز نے بڑی تعداد میں شرکت کی ، جن میں مسلم لیگ( ن) سب ڈویژن چترال کے سینئر نائب صدر زراعجم لال ، سابق صدر مسلم لیگ ن سید احمد، صدر محمد کوثر ایڈووکیٹ، ساجد اللّٰہ ،جنرل سیکرٹری صفت ذرین،چترال بار ایسوسی ایشن کے صدر خورشید حسین مغل ایڈووکیٹ اور ساجد اللّٰہ سمیت دیگر کارکنان شامل تھے۔ اس تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔ بعد ازاں پارٹی قائدین نے شرکاء سے خطاب کیا ۔ تقریب کے شرکاء اور میڈیا نمائندوں کا شکریہ ادا کرتے محمد کوثر ایڈووکیٹ نے مسلم لیگ ن کی حکومت کی کارکردگیوں پر روشنی ڈالی ، پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت نے چترال میں بڑے منصوبے لگائے جن میں گولین گول پاور پراجیکٹ ، لواری ٹنل اور چترال کے شاہراہ، زلزلے اور سیلاب میں امدادی خدمات، شامل ہیں ، لیکن موجودہ حکومت ان منصوبوں کے کریڈٹ کو اپنی ڈائری میں ڈالنے کی کوشش کررہی ہے۔ ہمارے ورکرز نے ہر وقت پارٹی کے لئے بہت کام کیا ہے ہم ان کی خدمات کو سراہتے ہیں۔ 

پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع چترال کے قائد سید احمد نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف کے چترال کے لئے خدمات کو تاریخ یاد رکھے گی۔ انھوں انتہائی جذبے سے اس قوم کی خدمت کی ہے ۔ ہماری پارٹی پر بڑی آزمائشیں آئیں ، ورکرز اور قائدین نے بہت سختیاں برداشت کیں ۔ ہمیں یکجان ہوکر پارٹی کی خدمت کرنی چاہیے تاکہ آنے والے الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل ہوں ۔ 

جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن) چترال صفت ذرین نے موجودہ حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ملک کے ہر غریب طبقہ مہنگائی کا رونا رورہا ہے ، تیل ، بجلی اور گیس کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں، موجودہ حکومت غریب عوام کی مشکلات میں اضافہ نہ کرے۔ انھوں نے مزید کہا کہ پی۔ٹی۔آئی چھوٹ کی حکومت نہ کرے ۔ تمام اداروں کو اپنی حدود میں ذمہ داریاں نبھانے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ تقریب کے اختتام پر صدر محفل زارعجم لال نے اپنی خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام قائدین اور ورکرز اپنی پارٹی کے نظریہ کو ساتھ لیکر کام کریں اور آئندہ کے الیکشن کی تیاریوں کے لئے نوجوانوں، سیاستدانوں اور یونین کونسل لیول تک کمیٹی بناکر کام کرنا چائیے ۔


کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں