9 جنوری، 2019

مانڈیلیز پاکستان نے نرمین خان کو منیجنگ ڈائریکٹر کی ذمہ داریاں سونپ دی

 

مانڈیلیز پاکستان نے نرمین خان کو منیجنگ ڈائریکٹر کی ذمہ داریاں سونپ دی

کراچی: مانڈیلیز پاکستان لمیٹڈ نے نرمین خان کو نیا منیجنگ ڈائریکٹر مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔  نرمین خان کی تعیناتی مانڈیلیز انٹرنیشنل کی مسلسل ترقی کی کاروباری حکمت عملی میں اہم کردار ادا کرے گی اور پاکستان بھر میں کنفیکشنری انڈسٹری میں اپنے قائدانہ کردار کو آگے بڑھائے گی۔ 


مانڈیلیز انٹرنیشنل میں تقریبا 14 سال کام کرنے کے ساتھ نرمین خان منیجنگ ڈائریکٹر کی نئی ذمہ داری کے ہمراہ بھرپور تجربہ اور انڈسٹری کی مہارت کی حامل ہیں ۔ نرمین نے پاکستان میں کیڈبری سے کیرئیر شروع کیا اور چاکلیٹس کی کٹیگری کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا جس کے نتیجے میں پاکستان میں چاکلیٹ کٹیگری میں 25 فیصد اضافہ ہوا ۔ اس کے باعث کیڈبری ڈیری ملک کو مارکیٹ میں اپنی برتری برقرار رکھنے میں مدد ملی جس کی وجہ سے اس کا سب سے پسندیدہ برانڈز میں شمار ہوا۔ ابھی حال ہی میں نرمین خان مارکیٹنگ منیجر، میلز ایکویٹی اینڈ اننویشن برائے مشرق وسطیٰ و افریقہ (اے ایم ای اے خطہ) کے طور پر دبئی میں فرائض سرانجام دے رہی تھیں۔ اپنے اس دور میں وہ مختلف کٹیگری بزنس میں کامیابی سے ترقی لائیں۔ 

اپنی وسیع معلومات اور تجربہ کے ساتھ نرمین خان نئی ذمہ داری کی ادائیگی کیلئے براہ راست سیلز اور بزنس سے متعلق مینجمنٹ ٹیموں کو چلائیں گی، کمپنی کے ایوارڈ یافتہ برانڈز جیسے کیڈبری ڈیری ملک اور ٹینگ کو مزید آگے بڑھانے کے لئے حکمت عملیاں تیار کریں گی۔ 

نرمین خان کی تعیناتی پر کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر مڈل ایسٹ اینڈ پاکستان ،ایلن اسمتھ نے کہا، "کمپنی نئی منیجنگ ڈائریکٹر کی تعیناتی کے اعلان پر خوش ہے کیونکہ مانڈیلیز پاکستان لمیٹڈ میں قائدانہ پوزیشن پر پہلی بار کوئی خاتون منتخب ہوئی ہیں۔ ای ای ایم ای اے مارکیٹ میں وقت گزارنے کے بعد اور مانڈیلیز پاکستان میں مختلف ذمہ داریاں خاص طور پر مارکیٹنگ ڈائریکٹر کے طور پر تقریبا ایک دہائی گزارنے کے بعد یہ نرمین کے لئے وطن واپسی ہے۔ یہ ہماری تنوع اور مختلف پس منظر کے حامل لوگوں کی شمولیت (Diversity and Inclusion)پر مبنی اقدار کا حقیقی اظہار ہے جو مانڈیلیز انٹرنیشنل میں مسلسل برقرار ہے ۔ یہ ہمارے کاروبار کے لئے کارآمد اور بھرپور استحکام کا باعث ہے کیونکہ اس سے ہمیں اپنے ادارے میں ہر طرح کے بہترین لوگوں اور نت نئے خیالات کو یکجا کرنے میں مدد ملتی ہے۔" 

نرمین نے ای ای ایم ای اے میں کیڈبری ڈیری ملک ببلی کی سب سے بڑی اور سب سے کامیاب جدت کی قیادت کی اور ای ای ایم ای اے میں کیڈبری ڈیری ملک ببلی کے لئے 'لانچ آف دی ایئر 'کا ایوارڈ حاصل کیا۔ مشرق وسطیٰ اور افریقہ خطے میں ان کی قابل ذکر خدمات میں چاکلیٹ میں جدت لانا اور انہیں متعارف کرانا شامل ہے جیسے مارویلس کریشنز، کیڈبری ڈیری ملک اوریو، شیئر بیگز اور پرک 5 اسٹار ۔ 




کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں