اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

23 جنوری، 2019

میں اس ملک ڈبتے ہوئے اور ٹوٹتے دیکھ رہا ہوں: وزیراعلیٰ سندھ کی اسمبلی میں تقریر

 

میں اس ملک ڈبتے ہوئے اور ٹوٹتے دیکھ رہا ہوں: وزیراعلیٰ سندھ کی اسمبلی میں تقریر



کراچی (ٹائمزآف چترال ویب ڈیسک ) وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے سندھ اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کو سولی پے چڑھا دو، ایک کو سولی پے چڑھا کے دیکھ لیا جو ہمیشہ کے لئےزندہ ہے۔ یہی بات رہ گئی ہے کہ اس کو مار دو، اس کو پکڑلو، پکڑ دھکڑ جاری رہی تو وزارت عظمیٰ نہیں رہے گی۔ ارے بھائی ملک کو کون چلائے گا۔ میں اس ملک کو ڈوبتے ہوئے دیکھ رہا ہوں، آپ کی پرائم منسٹرشپ میں۔

سندھ اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ اب سندھ حکومت وفاق سے کام کروائے گی اور ہم زبردستی اپنا حق لے کر رہیں گے۔  انہوں نے اجلاس میں اپیل کی کہ خدارا لوگوں کو جیلوں میں ڈالنا اور پھانسی پر چڑھانے کی بات کرنا چھوڑ دیں۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ میں اس ملک کو ٹوٹتے ہوئے دیکھ رہا ہوں،اس ملک کا خیال کریں،یہ مارنا اور سولی پر چڑھانے کی بات چھوڑیں اور جو ووٹ ملے ہیں اس کے لیےکام کریں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی سرکلر ریلوے(کے سی آر) سے متعلق میرے خطوط کا حوالہ دیا گیا،3 دسمبر کو لکھے گئے خط کا جواب 7 دسمبر کو آگیا تھا جس پر نواز شریف صاحب کا شکرگزار ہوں۔ انہوں  نے کہا کہ خط میں مطالبہ کیا تھا کہ لاہور میں اورنج ٹرین کے لیے جو پیکیج دیا ہے وہی کے سی آر کو دیا جائے۔



کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں