21 جنوری، 2019

پشاور کے علاقے مسلم آباد نمبر ۳ کاکشال کے رہایشیوں کا رکن قومی اسمبلی حاجی شوکت علی سے ملاقات ۔ علاقے میں گیس کے شدید بحران کے بارے میں MNA کو آگاہ کیا گیا

پشاور کے علاقے مسلم آباد نمبر ۳ کاکشال کے رہایشیوں کا رکن قومی اسمبلی حاجی شوکت علی سے ملاقات ۔ علاقے میں گیس کے شدید بحران کے بارے میں MNA کو آگاہ کیا گیا۔ گیس کا مسئلہ بہت جلد حل ہوجائے گا۔ حاجی شوکت علی۔

پشاور (گل حماد فاروقی) پشاور کے گنجان آباد علاقہ مسلم آباد نمبر ۳ نیو کاکشال میں کافی عرصے سے سوئی گیس نہیں آرہا ہے جس کی وجہ سے علاقے کے مکنیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ علاقے کے لوگوں نے گیس کھینچنے کیلئے کمپریسر بھی خریدے ہیں اور پچھلے دنوں ایک بااثر شحص سے فی گھر تین ، تین سو روپے اکھٹا کرکے جمع کئے تاکہ علاقے میں گیس کا مسئلہ حل ہوسکے مگر ابھی تک گیس کا مسئلہ حل نہیں ہوسکا اور علاقے کے لوگ نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوگئے۔ اس کے ساتھ ہی ایک اور محلے میں گیس پورے پریشر کے ساتھ آرہا ہے مگر ان دو گلیوں میں گیس بالکل نہیں ہے ۔ اس پر علاقے کے لوگو ں پر مشتمل ایک وفد اسی حلقے سے منتحب رکن قومی اسمبلی حاجی شوکت علی سے ملاقات کی۔ 

ایم این اے کو بتایا گیا کہ اس محلے میں چالیس سال قبل گیس کے پائپ لائن بچھائے گئے تھے اس وقت یہاں کی آبادی صرف چار سو تھی اب آبادی چار ہزار تک بڑھ چکی ہے مگر گیس کے پائپ وہی پرانے ہیں اور پائپ چھوٹا ہونے کی وجہ سے بھی گیس پورا نہیں ہوتا۔ نیز گیس کے پائپ نہایت بوسیدہ ہیں اور لیک بھی کرتی ہے۔ 

حاجی شوکت علی پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر کامیاب ہوئے ہیں۔ وفد نے ان کو اپنے مسائل کے بارے میں آگاہ کیا کہ مسلم آباد نمبر ۳ اور متصل محلے میں کئی ماہ سے گیس نہیں آرہا ہے جس کی وجہ سے علاقے کے لوگ گوناگوں مشکلات سے دوچار ہیں۔ ایم این اے حاجی شوکت علی نے سوئی گیس کے ایک ذمہ دار افسر آفتاب سے بات کرکے ان کو ہدایت کی کی علاقے کے لوگ آپ سے ملنا چاہتے ہیں اور ان کا مسئلہ حل کرے۔ 

ہمارے نمائندے سے باتیں کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی حاجی شوکت علی نے کہا کہ مجھے علاقے کے عوا م کی مشکلات کا احساس ہے اور میں نے اس کا حل بھی ڈھونڈ ا ہے انہوں نے کہا کہ گیس کے پائپ کو مزید بڑھایا جائے گا اور اس میں بارہ انچ کی پائپ لگ جائے گی۔ جس کیلئے نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ سے NOC کیلے رجوع کیا گیا ہے جونہی این او سی ملے گی اس پر کام شروع کیا جائے گا۔ 

انہوں نے کہا کہ ماضی میں گیس پائپ لائن اور ٹرانسفار مر پر کوئی حاص کام نہیں ہوا ہے ۔ اگر کسی علاقے میں بجلی کا ٹرانسفارمر جل جاتا یا حراب ہوتا تو اسے تبدیل کروانے کیلئے بھی واپڈا کو پیسے دینے پڑتے اب ایسا نہیں ہوگا میرے حلقے میں جتنے بھی ٹرانسفارمر پرانے ہیں یا تین بار حراب ہوچکے ہیں ان کو بغیر کسی عوام سے پیسے لینے کی تبدیل کیا جائے گا۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ میرے حلقے میں عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ وفد میں حاجی فدا محمد، اشفاق احمد، مشتاق اور علاقے کے معززین نے شرکت کی۔ 




کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں