3 جنوری، 2019

بچوں سے ذیادتی کے واقعات کی روک تھام پورے چترال میں ممبران PLCS کی میٹنگ اور آگاہی واک

 

بچوں سے ذیادتی کے واقعات کی روک تھام پورے چترال میں ممبران PLCS کی میٹنگ اور آگاہی واک



چترال (گل حماد فاروقی) چترال کے 18 تھانوں کے حدود میں PLC چترال گل حماد فاروقی ممبران سے  بچوں کےساتھ ذیادتی کے واقعات کی روک تھام کے سلسلے میں میٹنگ کا اہتمام کیا گیا ۔ اس کے علاوہ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے  پولیس کے ساتھ مل کر واک میں شرکت کی ۔اس واک کا مقصد چترال کی عوام میں بچوں سے ذیادتی کے واقعات کی اسباب اور اس کے سدباب کی آگاہی مہم اور علاقائی سطح پر عوام میں شعور پیدا کرنا ،تاکہ ملک کے دیگر اضلاع میں پیش انے والے واقعات سے بچا جاسکے ۔ چترال ایک پرامن ضلع ہے اس کے خوبصورت  ماحول کو کسی بھی صورت خراب ہونے نہیں دیں گے ۔ اس سلسلے میں خصوصی پروگرامات کئےجائیں گے تاکہ علاقہ میں غیر یقینی صورتحال سے بچاجاسکے۔اس کے علاوہ انہوں نے عوام سے یہ استدعا کی کہ علاقہ کے متعبرات مساجد کی سطح پر اس سلسلے میں اعلانات کرائیں ۔


کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں