بچوں سے ذیادتی کے واقعات کی روک تھام کے سلسلے تھانہ کوغزی میں ممبران PLCS کی میٹنگ اور آگاہی واک کا اہتمام
چترال (رپورٹ ایم فاروق) گزشتہ دنوں سے ضلع چترال کے 18 تھانوں کے حدود میں PLC ممبران نے بچوں کے ساتھ ذیادتی کے واقعات کی روک تھام کے سلسلے میں میٹنگ کا اہتمام کیا گیا ۔
اسی طرح 3 جنوری،2019 کو تھانہ کوغزی میں بھی ایک آگاہی میٹنگ اور واک کا اہتمام کیا گیا جس میں علاقے کے سیاسی سماجی اور ہر طبقہ فکر کے لوگوں نے پولیس کے ساتھ مل کر واک میں شرکت کی جن میں جناب شریف حسین، وی۔سی کوغزی کے نائب چیئرمین اعجاز احمد، وی۔سی گولین کے چیئرمین مفتی مطیع الرحمان، سماجی شخصیت کبیر اللّٰہ اور قاری بشیر احمد سمیت دیگر لوگ شامل تھے۔

پروگرام کے اختتام پر علاقے کے معززین نے آگاہی میٹنگ اور واک کا اہتمام کرنے پر تھانہ کوغزی کے SHO اور پولیس ڈیپارٹمنٹ کا شکریہ ادا کیا۔
Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.