اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

27 فروری، 2019

ایل جی نے دو جدید فون ماڈلز پیش کئے، ایل جی وی 50 تھن کیو ڈبل سکرین 5 جی اور جی 8 تھن کیو، دونوں فون 6 جی بی میموری کے حامل ہیں

ایل جی نے دو جدید فون ماڈلز پیش کئے، ایل جی وی 50 تھن کیو ڈبل سکرین 5 جی اور جی 8 تھن کیو، دونوں فون 6 جی بی میموری کے حامل ہیں


کراچی (ٹائمزآف چترال ٹیکنالوجی ڈیسک)  ایل جی الیکٹرانکس نے دو جدید فون ماڈلز پیش کئے ہیں، ایل جی وی 50 تھن کیو ڈبل سکرین 5 جی اور جی 8 تھن کیو، دونوں فون 6 جی بی میموری کے حامل ہیں۔ ایل جی وی 50 تھن کیو 5 جی ٹیکنالوجی کا حامل اسمارٹ فون ہے۔ 

بنیادی طور پر یہ وی 40 جیسا ہی لیکن اس میں کچھ اضافہ کیا گیا ہے، سب سے بڑا فرق درحقیقت 5 جی ٹیکنالوجی کی موجودگی ہے۔ 

جہاں تک بنیادی فیچرز کی بات ہے تو فائیو جی سے ہٹ کر اس فون میں گزشتہ سال کے ماڈل سے جو الگ چیزیں ہیں وہ زیادہ بڑی 4000 ایم اے ایچ بیٹری اور اسنیپ ڈراگون 855 پراسیسر کی موجودگی ہے جبکہ کوالکوم ایکس 50 فائیو جی موڈیم بھی دیا گیا ہے۔ ایل جی نے نئے پراسیسر اور بیٹری سے پیدا ہونے والی حرارت کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے ایک نیا کولنگ سسٹم کا اضافہ بھی کیا ہے۔

اس فون کی سب بڑی خوبی اس کی ڈیول سکرین کا حامل ہونا ہے۔ یہ فون 6.4 انچ او ایل ای ڈی ڈسپلے سے لیس ہے جس کے ساتھ 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے۔ فون کے بیک پر 12، 12  اور 16 میگا پکسلز کے 3 کیمرے موجود ہیں جبکہ فرنٹ پر 5 اور 8 میگا پکسل ڈوئل کیمرے ہیں۔

کمپنی کے مطابق سیکنڈ اسکرین کے ساتھ صارفین دونوں اسکرینز پر الگ الگ ایپس چلا سکتے ہیں یا سیکنڈری ڈسپلے کو گیم کنٹرولر کے طور پر بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

ایل جی جی 8 تھن کیو بھی ایک نیا اضافہ ہے۔ یہ فون کول کوم سنپ ڈریگن 855 موبل پلیٹ فارم سے لیس ہے۔ 6.1 انچ فل ویژن، 6 جی بی ریم اور 128 جی بی روم کا حامل ہے۔ فون میں 2 ٹریلین جی بی تک کا مائکرو ایس ڈی کارڈ استعمال کیا جاسکتا ہے۔ 12 ایم پی کے دو اور 16 ایم پی کا سپر وائیڈ کیمرا بیک پر ہیں جبکہ 8 ایم پی سیڈنڈر اور زیڈ کیمرے فرنٹ پر دیے گئے ہیں۔ 35 سو ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ انڈرائڈ 9 پائی پر چلتا ہے۔ 




کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں