21 فروری، 2019

گودام میں خوفناک دھماکہ، 71 افراد جان بحق ہوگئے، درجنوں افراد ابھی تک عمارت کے اندر پھنسے ہوئے ہیں

 

گودام میں خوفناک دھماکہ، 71 افراد جان بحق ہوگئے، درجنوں افراد ابھی تک عمارت کے اندر پھنسے ہوئے ہیں 



ڈھاکہ (ٹائمزآف چترال مانیٹرنگ دیسک)  بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں رہائشی عمارت میں کے نیچے قائم کیمیکل گودام میں اگ لگنے سے 71 افراد ہلاک ہوگئے ہیں، بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق درجنوں افراد ابھی بھی عمامت میں پھنسے ہوئے۔ گودام میں لگنے والی آگ نے عمارت کو لپیٹ میں لے لیا ہے۔ عمارت میں  آتشزدگی کے باعث درجنوں لوگ ٹریفک جام کے باعث بند ہو جانے والی تنگ گلیوں سے نہ نکل سکے۔

جس اپارٹمنٹ کی عمارت میں آگ لگی اس کے نچلے حصے کو کیمیائی گودام کے طور پر استعمال کیا جا رہا تھا اور اس میں کیمیکلز، باڈی اسپرے اور پلاسٹک کے سامان کے وغیرہ موجود تھے جس کے  سبب آگ بھڑک اٹھی۔ 

اے ایف پی  سے گفتگو میں فائر کنٹرول روم کے نمائندے بتایا ہے ا کہ اب تک 69 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ بنگلہ دیشی فائر سروس چیف نے ہلاکتوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ بھی ظاہر کردیا۔

آگ کی شدت کی وجہ سے شعلے قریبی متصل 4 عمارتوں میں بھی پہنچ گئے، مذکورہ عمارتوں کو بھی کیمیائی گودام کے طور پر استعمال کیا جا رہا تھا۔

ایک عہدیدار کا کہنا تھا کہ آگ بدھ کی رات ساڑھے 10 بجے لگی اور یہ محدود نوعیت کی تھی لیکن 200 فائر فائٹرز کی موجودگی میں بھی اسے بجھایا نہیں جا سکا۔  یہ کسی عام آگ کی طرح نہیں تھی اور اسے بجھانے میں وقت لگا کیونکہ گودام میں کیمیائی مواد کی موجودگی کے باعث آگ کی شدت کہیں زیادہ تھی۔

اس اندوہناک واقعے کے ایک عینی شاہد نے بتایا کہ قریب ہی ایک شادی کی تقریب جاری تھی اور آگ کی شدت کے باعث وہاں موجود لوگ بھی اس کی لپیٹ میں آ گئے اور کئی افراد زخمی ہوئے۔

ڈھاکہ میٹرو پولیٹن کے ڈپٹی کمشنر ابراہیم خان نے بتایا کہ آگ کی لپیٹ میں آ کر 2 گاڑیاں اور 10 رکشے جل کر خاکستر ہو گئے جبکہ متاثرین میں کچھ راہگیر اور آس پاس موجود افراد بھی شامل تھے جو قریبی ریسٹورنٹ میں کھانا کھا رہے تھے۔

فائر فائٹرز نے سیڑھی لگا کر عمارت کے اندر لگی آگ کو بجھانے کے لیے پانی کے اسپرے کیے لیکن ان کی یہ کوشش بھی رائیگاں گئی جبکہ اس سلسلے میں ہیلی کاپٹر کی مدد بھی طلب کی گئی۔




کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں