6 فروری، 2019

کوغزی، چترال میں پامیر ٹی وی نیٹ ورک کا افتتاح، علاقے کے معززین کی شرکت

 

کوغزی، چترال  میں پامیر ٹی وی نیٹ ورک کا افتتاح، علاقے کے معززین کی شرکت 


چترال (ایم فاروق)  چترال کے علاقے کوغزی  میں پامیر ٹی وی نیٹ ورک کا افتتاح کردیا گیا ہے۔ افتتاحی تقریب میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ اتوار کوغزی میں پامیر ٹی وی نیٹ ورک کا باقاعدہ  افتتاح ہوا۔ اس موقع پر ایک پروقار افتتاحی تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا تھا جسمیں کوغزی، کجو، برغوزی اور علاقہ کوہ سے تعلق رکھنے والے معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ جن میں لیکچرر اقبال حیات، پی۔پی۔پی چترال کے سینئر نائب صدر شریف حسین، سماجی کارکن کبیر اللّٰہ،نائب کونسلر اعجاز احمد، استاد حمید اللہ برغوزی، نور ولی شاہ انور کجو، سماجی کارکن سخی محمد ، رحمان دولہ اور KCS چترال کے منیجنگ ڈائریکٹر ضیاء الرحمن صاحب سمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی کے افراد نے شرکت کی۔ 

پروگرام کا آغاز باقاعدہ طور پر تلاوت قرآن مجید سے کیا گیا ، یہ سعادت پامیر ٹی وی نیٹ ورک کے میڈیا پرسن محمد فاروق کو حاصل تھی۔ جس کے بعد کجو اور کوغزی سے تعلق رکھنے والے نعت خوان نے نعت شریف پیش کی اور حاضرین کی داد حاصل کرلی۔ اس دوران پامیر ٹی وی نیٹ ورک کا چیف ایگزیکٹو آفیسر نایاب فارانی نے پامیر سروس کی افادیت اور مستقبل کی پلاننگ کے حوالے سے شرکاء کو آگاہ کرلیا اور کوغزی کے عوام کی تعاون کا بھی شکریہ ادا کیا۔ بعد ازاں تقریب کے مہمانوں نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پامیر ٹی وی نیٹ ورک کی خدمات کو سراہا اور اس کی بہتری کے لیے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کرلیا۔ 
پروگرام کے اختتام پر علاقے کے معتبر حضرات نے پامیر ٹی وی کو انٹرویو دے دیا ، جو کل پامیر چینل پر نشر ہوگا۔


کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں