اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

22 مارچ، 2019

ملک بھر میں 10 ارب پودے لگائیں جائیں گے۔ چترال میں بھی 14 لاکھ پودے لگائے جارہے ہیں: ڈی ایف او شوکت فیاض

ملک بھر میں 10 ارب پودے لگائیں جائیں گے۔ چترال میں بھی 14 لاکھ پودے لگائے جارہے ہیں: ڈی ایف او شوکت فیاض 

چترال (گل حماد فاروقی) ملک کے دیگر حصوں کی طرح چترال میں بھی شجرکاری مہم کا آغاز کردیا گیا۔ اس سلسلے میں چترال ائیر پورٹ کے قریب ایک تقریب بھی منعقد ہوئی جس میں ڈپٹی کمشنر چترال خورشید عالم محسود مہمان حصوصی تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈویژنل فارسٹ آفیسر شوکت فیاض نے کہا کہ حکومت ملک بھر میں دس ارب پودے لگار ہے ہیں جس میں صوبائی حکومت کی ہدایت پر چترال میں بھی امسال 400 ہیکٹر زمین پر پودے لگائیں جائیں گے۔ جس میں چار لاکھ پودے محکمہ جنگلات کے ہلکار لگائیں گے اور دس لاکھ پودے عوام میں مفت تقسیم کئے جائیں گے۔ یہ مہم اپریل تک جاری رہے گا تاکہ اپنا ہدف پورا کرسکے۔



ڈی ایف او نے کہا کہ ان پودوں میں دیار، روبینہ، سفیدہ، ویلو، الایچی اور پھل دار پودوں کے ساتھ ساتھ پھول دار پودے بھی شامل ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے عوام پر زور دیا کہ وہ اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے کیونکہ کوئی بھی مہم عوام کی تعاون کے بغیر کامیاب نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ نے بھی پودوں کی اہمیت پر زور دیا ہے اور ہر سال جنگلات کا عالمی دن بھی منایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات سے بچنے کا واحد ذریعہ یہ ہے کہ ہم چترال میں زیادہ سے زیادہ پودے لگائے تاکہ سیلاب کی صورت میں بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصان سے بچ سکے۔ 

ہمارے نمائندے سے باتیں کرتے ہوئے ڈی ایف او چترال نے کہا کہ چترال میں زیادہ تر لوگ کھانا پکانے اور خود کو سردی سے بچانے کیلئے لکڑی جلاتے ہیں سے جنگلات پر بہت بوجھ بڑھ رہا ہے اور جنگلات میں بڑی تیزی سے کمی آرہی ہے چترال کے عوام کو چاہئے کہ اپنے منتحب نمائندوں کے ذریعے اسمبلی کے فلور پر آواز اٹھائے تاکہ حکومت چترال کے لوگوں کو سستی بجلی فراہم کرے جسے لوگ کھانا پکانے اور گرمائش کیلئے استعمال کرسکے اور یوں جنگلات پر بوجھ کم پڑے۔ اس کے علاوہ چترال کے لئے درخت اتنے ضروری ہے جتنی انسان کیلئے آکسیجن کیونکہ پودے کاٹنے کی صورت میں یہاں سیلاب آتے ہیں اور سیلاب سے بہت بڑے پیمانے پر نقصان ہوتا ہے۔ لہذا لوگوں کو متبادل توانائی دینا بہت ضروری ہے تاکہ ہم جنگلات کو بچاسکے۔

جمیل احمد کمیونٹی ڈیویلپمنٹ آفیسر نے کہا کہ ہم شجرکاری مہم میں مقامی لوگوں کو بھی شامل کراتے ہیں جب ہم کوئی پلانٹ لگاتے ہیں تو اسے پھر مقامی لوگوں کو حوالہ کرتے ہیں تاکہ وہ اسے اپنا سمجھ کر کامیاب کرے۔ 

آحر میں ڈی سی چترال، اسسٹنٹ کمشنر عالمگیر خان، چترال سکاؤٹس کے میجر عثمان، ضلع نائب ناظم مولوی عبد الشکور، ڈی ایف او جنگلی حیات محمد حسین، مقامی ناظمین، کونسلرز اور سکول کے طلباء نے بھی پودے لگاکرشجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز کیا اور سکول کے بچوں سے پودے لگوائے تاکہ بچوں میں پودوں کی اہمیت اجاگر ہوسکے۔ شجرکاری مہم کے تقریب میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی آحر میں ان پودوں کی کامیابی کیلئے دعا بھی مانگی گئی۔ 



کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں