اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

15 مارچ، 2019

ضلع اپر چترال کے لئے انتظامی اسامیوں کی منظوری دے دی گئی، 11 سے 19 گریڈ کی تقرریاں عمل میں آئیں گی

ضلع اپر چترال کے لئے انتظامی اسامیوں کی منظوری دے دی گئی،  11 سے 19 گریڈ  کی تقرریاں عمل میں آئیں گی



پشاور(ٹائمزآف چترال  مانیٹرنگ ڈیسک ) اپر چترال کے لئے انتظامی اسامیوں کی منظوری دے دی گئی،  11 سے 18 گریڈ  کی تقرریاں عمل میں آئیں گی۔ خیبرپختونخواہ کی صو بائی حکو مت نے ملاکنڈ ڈویژن کے نئے ضلع اپر چترال کے لئے ڈپٹی کمشنر سمیت بارہ انتظامی افسروں اور ماتحت عملے کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔ ان میں ڈپٹی کمشنر گریڈ 19، اے ڈی سی گریڈ 18، ڈسٹر کٹ آفیسر فنانس اینڈ پلاننگ گریڈ 18، فنانس آفیسر گریڈ 17 ، پرائیو یٹ سیکر ٹری گریڈ 17،  اسسٹنٹ پروگرامر گریڈ 16، سینئر سکیل سٹینو گرافر گریڈ 16، ڈسٹرکٹ قانون گو گریڈ 14، ڈسٹر کٹ ریو نیو اکاؤنٹنٹ گریڈ14، سب رجسٹرار گریڈ14، گرداور گریڈ11 اسسٹنٹ ڈسٹر کٹ قانون گو گریڈ 11 کی اسامیاں شامل ہیں۔ خیبر پختونخوا حکومت نے چترال کے دو اضلا ع میں تقسیم کے بعد وہاں مالیاتی امور میں پیچید ہ معاملات کے حل کیلئے اقدامات کا آغاز کردیا ہے۔محکمہ خزانہ نے چترال بالا اور چترال زریں میں جامع عملے کی تعیناتی کا حکم دیدیا ہے۔ 

ضلع چترال بالا میں الگ ماتحت عملے کی بھی ضرورت ہے جس کیلئے نئی آسامیاں پید ا کیں جائیں گی تاکہ دونوں اضلاع میں معاملات کو خوش اسلوبی سے چلایا جا سکے اس سلسلے میں دونوں اضلاع میں عملے کی تعیناتی کیلئے دوبارہ تجاویز طلب کرلی گئی ہیں ۔




کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں