اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

6 مارچ، 2019

چین کی 2 کمپنیوں نے پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا

 

چین کی 2 کمپنیوں نے پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا



اسلام آباد (وبب ڈیسک) چین کی دو کمپنیوں ایچ ایس ایس اور ایکس سی ایم جی نے پاکستان کے پاکستانی ہاؤسنگ اورمینوفیکچرنگ سیکٹر میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔ اسلام آباد میں وزیراعظم پاکستان عمران خان سے ایکس سی ایم جی گروپ کے جنرل مینجر ہینسن لیو اور چیئرمین ایچ ایس ایس گروپ سید سمن ہاشمی سے ملاقات کی ہے۔ 

سرمایہ کاری وزیرا اعظم کے پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر کے پروگرام میں کی جائے گی۔ وزیر اعظم نے ایچ ایم سی جی اور ایچ ایس ایس کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری کا خیر مقدم بھی کیا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکنہ سہولت فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے، پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر حکومت کا سب سے اہم منصوبہ ہے جس سے تعمیراتی شعبے سے منسلک انڈسٹریز کے فروغ کے ساتھ نوجوانوں کو ملازمت کے مواقع بھی میسرآئیں گے۔

ایکس سی ایم جی مینوفیکچرنگ کے شعبے میں چین کا سب سے بڑا گروپ ہے۔ چینی کمپنی ایکس سی ایم جی دنیا میں کنسٹرکشن کی ٹاپ کمپنی ہے اور پاکستان میں مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے میں بھی دلچسپی رکھتی ہے۔ ایکس سی ایم جی گروپ کا پچاس لاکھ گھروں کی اسکیم میں بھی دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ ایکس سی ایم جی اور ایچ ایس ایس گروپ پاکستان میں ہاؤسنگ اور مینوفیکچرنگ کے شعبہ میں سرمایاکاری کریں گے۔ چین کی کمپنی ایکس سی ایم جی پاکستان میں بھاری مشینری کا مینوفکچرنگ پلانٹ بھی لگائے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ سرمایہ کاروں کو دوستانہ ماحول فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔



کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں