اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

22 مارچ، 2019

کشتی ڈوبنے سے 30 خواتین سمیت 72 افراد ڈوب کر جان بحق ہوئے، 12 افراد کو بچا لیا گیا

 

کشتی ڈوبنے سے 30 خواتین سمیت 72 افراد ڈوب کر جان بحق ہوئے، 12 افراد کو بچا لیا گیا 



بغداد (ویب ڈیسک) دریائے دجلہ میں مسافر کشتی ڈوب گئی جس کے نتیجے میں 30 خواتین سمیت 72 افراد جان بحق ہوئے ہیں۔ عراق کے شمالی شہر موصل کے نزدیک دریائے دجلہ میں مسافر کشتی ڈوب جانے سے 72 افراد ہلاک ہوگئے،مرنے والوں میں زیادہ تعداد عورتوں اور بچوں کی ہے، 12 افراد کو زندہ بچا لیا گیا ۔

’’العربیہ نیوز ‘‘ کے مطابق دریائے دجلہ میں مسافر کشتی ڈوب گئی ہے جس سے 72 افراد جاں بحق ہو گئے ،سرکاری حکام کے مطابق کشتی مسافروں سے کھچا کھچ بھری ہوئی تھی جو اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکی اور دریا میں ڈوب گئی ۔صوبہ نینوا کے محکمہ شہری دفاع کے سربراہ کرنل حسام خلیل نے بتایا ہے کہ کشتی کے حادثے میں مرنے والوں میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں اور وہ کشتی الٹ جانے کے بعد تیر نہیں سکے تھے، امدادی ٹیمیں حادثے میں زندہ بچ جانے والوں کو نکالنے میں مصروف ہیں اور انھوں نے بارہ افراد کو بچا لیا ہے۔انھوں نے مزید بتایا کہ کشتی ایک فنی خرابی کی بنا پر دریا میں ڈوبی ہے اور حادثے کے وقت اس علاقے میں کوئی زیادہ کشتیاں موجود نہیں تھیں جن کی مدد سے لوگوں کو بچایا جاسکتا تھا جبکہ حالیہ بارشوں کی وجہ سے دریا میں پانی کی سطح بھی بلند تھی۔

دوسری طرف عراقی وزارت داخلہ کے ایک عہدہ دار کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والے افراد موصل میں ایک سیاحتی مقام کی جانب نوروز کی تقریبات میں شرکت کے لیے جارہے تھے۔عراقی وزارت صحت نے حادثت میں 30 خواتین ،12 بچوں اور 10 مردوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دریا میں ڈوب جانے والے 30 افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے جبکہ امدادی سرگرمیاں تاحال جاری ہیں،حادثے کا شکار ہونے والی بدقسمت کشتی میں کل کتنے افراد سوار تھے؟اس حوالے سے کوئی بھی مصدقہ اطلاعات نہیں ہیں ۔



کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں