27 مارچ، 2019

جشن قاقلشٹ 4 دن جاری رہے گا، 11 اپریل سے 14 اپریل تک قاقلشٹ کا میدان سجے گا اور روایتی کھیلوں سمیت کئی ثقافتی پروگرام پیش کئے جائیں گے

چترال: دو ہزار سال پرانہ روایتی کھیلوں پر مبنی جشن قاقلشت چار دن جاری رہے گا۔ جشن قاقلشت گیارہ اپریل سے چودہ اپریل تک جاری رہے گا۔ 



چترال (گل حماد فاروقی) جشن قاقلشٹ 11 اپریل سے 14 اپریل کے درمیان منایا جاے گا اس سلسلے میں بونی کے مقام پر  جشن قاقلشٹ کمیٹی کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت پرنس سلطان الملک پرنس ہاؤس بونی میں منعقد ہوا اجلاس میں تمام کمیٹی کے اراکین کھیلوں کے تمام کنونیرز اور ناظمین کے علاؤہ پولو کمیٹی کے ممبران نے بھی شرکت کین
 اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ اس سال  جشن قاقلشٹ 2019 کمیٹی کے زیر نگرانی میں منعقد کرایا جائے گا جشن کے انعقاد کے سلسلے میں حسب روایت انتظامیہ کو ان بورڈ لیاجاکر ان سے ہر قسم کی تعاون لیا جائے گا اور جشن قاقلشٹ 2019  11اپریل سے 14 اپریل کے درمیان منایا جاے گا اجلاس میں پولو کمیٹی کی طرف سے فیصلہ کیا گیا کہ جشن قاقلشٹ 2019 میں انتظامیہ کی مداخلت کی صورت میں پولو کا کوئی بھی کھلاڑی جشن میں حصہ نہیں لے گا کیونکہ مسلسل 2016 سے 2018 تک انتظامیہ کے انڈر جشن منقعد ہونے کی وجہ سے پولو کے کھیل کو بلکل نظار انداز کیا گیا حالانکہ جشن قاقلشٹ روایاتی کھلون کا مجموعہ ہے جہاں پر پولو کے کھیل کو ترجہی دینے کی ضرورت تھی لیکن انتظامیہ کی طرف سے پولو والون کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک رکھا گیا اجلاس کے بات کمیٹی کے تمام اراکین جشن کی تاریخ متعین کرنے کے سلسلے میں اسٹنٹ کمشنر مستوج کے دفتر میں ان کے ساتھ نیشت کرکے 11 اپریل سے 14 اپریل کے درمیان تاریخ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔





کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں