اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

7 مارچ، 2019

بال کھانے والی لڑکی: 8 سالہ لڑکی کے پیٹ سے ڈیڑھ کلو بالوں کا بال (گچھا) نکال لیا گیا

بال کھانے والی لڑکی: 8 سالہ لڑکی کے پیٹ سے ڈیڑھ کلو بالوں کا بال (گچھا) نکال لیا گیا


چین (ٹائمزآف چترال ویب ڈیسک )  چین میں ایک 8 سالہ لڑکی کے پیٹ سے ڈیڑھ کلو بالوں بال نکال لیا گیا ہے۔ آپریشن سے ایک ہفتہ قبل لڑکی نے پیٹ میں سخت درد محسوس کیا اور بیمار رہنے لگی تھی۔ جسے ہسپتال لے جایا گیا تو الٹراساؤنڈ سے انکشاف ہوا کہ اس کے پیٹ میں بالوں کا گچھا، بال کی شکل میں موجود ہے۔ ہیربال کا وزن 1.5 کلو بتایا جاتا ہے۔ لڑکی کے گھر والوں کے انکشاف کیا ہے کہ جب فی فی (لڑکی کا نام ہے) 2 سال کی تھی تو اپنے ہی بال کھاتی تھی تاہم یہ عادت اس کی ماں نے کافی جدوجہد کے بعد اس سال کے اوائل میں اس سے چھڑائی تھی۔ 

اس سال فروری میں لڑکی نے پیٹ میں درد کی شکایت گھر والوں سے کی۔ درد بہت شدید ہوتا تھا بعد ازاں لڑکی بیمار رہنے لگی تھی، پیٹ میں درد کے ساتھ ساتھ لڑکی الٹیاں بھی کرتی تھی۔ تکلیف زیادہ بڑھی تو ماں اسے جنوبی چین کے گوانگڈونگ کے ڈونگووا ہسپتال لے گئی۔ جہاں ڈاکٹر نے سی ٹی سکین کرایا تو تو بالوں کا گچھا پیٹ میں موجود ہونے کا انکشاف ہوا، جسے آپریشن کرکے نکال لیا گیا۔

یہ خبر ڈیلی میرر میں شائع ہوئی تھی



کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں