اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

13 مارچ، 2019

ڈیکوریٹو پینٹس برانڈ ڈیلیکس نے آئی اے پی ای ایکس نمائش میں جدت انگیز پینٹس پیش کردیئے

 

ڈیکوریٹو پینٹس برانڈ ڈیلیکس نے آئی اے پی ای ایکس نمائش میں جدت انگیز پینٹس پیش کردیئے 


لاہور(پی آر) ایکزونوبل کے صف اول کے ڈیکوریٹو پینٹس برانڈ ڈیلیکس نے آئی اے پی ای ایکس 2019 نمائش میں انٹیرئیر اور ایکسٹیرئیر پینٹ پروڈکٹس ڈیلیکس ایزی کیئر اینڈ ویدر شیلڈ پاور فلیکس پیش کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ انسٹی ٹیوٹ آف آرکیٹیکٹس آف پاکستان (آئی اے پی) کی جانب سے پاکستان بھر میں سالانہ منعقد ہونے والی آئی اے پی ای ایکس نمائش کا عزم ہے کہ ڈیزائن اور آرکیٹیکچر کے شعبے میں نمایاں انداز سے تعاون کیا جائے اور اس پلیٹ فارم پر لمبے عرصے تک کارآمد اور باہمی کاروباری رابطے پیدا کرنے میں مدد فراہم کی جائے۔ اس پروگرام میں آرکیٹکچرل کانفرنس کے ساتھ تعمیراتی سامان کی نمائش بھی ہوگی ہے۔ رواں سال اس نمائش میں نمایاں آرکیٹیکٹس، متعلقہ پیشہ ورانہ مہارتوں کے حامل افراد کے ساتھ ہزاروں لوگوں نے شرکت کریں گے۔ 

ڈیلیکس کے ویدرشیلڈ پاورفلیکس کے فیچرز میں ایلاسٹومیرک خصوصیات کے ذریعے اعلیٰ معیار کا تحفظ اور بہترین کارکردگی شامل ہے جو دیواروں پر دراڑیں روکنے میں معاون ہے۔ اس جدت انگیز اعلیٰ معیار کا ایکسٹیرئیر روغن الٹرا وائلٹ شعاعوں کو واپس دوسری جانب منتقل کردیتا ہے جس کے نتیجے میں بیرونی دیوار کی سطح پر درجہ حرارت 5 ڈگری سینٹی گریڈ تک کم ہوتا ہے۔ ڈیلیکس کا ایزی کیئر ایک اعلیٰ معیار کا انٹیرئیر روغن ہے جس میں کڈ پروف پلس ٹیکنالوجی شامل ہے۔ اسکی پینٹ فلم نشانات روکنے کی اپنی خصوصیات کی بناء داغوں کو گہرا ہونے سے روکتی ہے۔ یہ پینٹ جراثیم کش خصوصیات کی وجہ سے بھی اہل خانہ کے لئے اضافی تحفظ فراہم کرتا ہے۔ 

اس موقع پر ڈیلیکس کے ہیڈ آف برانڈ اینڈ کسٹمر مارکیٹنگ عثمان حفض نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا،"آئی اے پی ای ایکس نمائش آرکیٹیکٹس، ڈیزائنرز، کلر ایکسپرٹس، مختلف اداروں اور صارفین کو ایسا پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے جہاں قابل عمل تجاویز اور خیالات کا تبادلہ ہوتا ہے تاکہ پاکستان اور اس سے بھی آگے بڑھ کر آرکیٹیکچر کے منظرنامے کو بہتر اور متاثرکن بنایا جائے۔ رنگ کی اہمیت کو سمجھنا ضروری ہے کیونکہ اس قسم کی تبدیلی آرکیٹکچر اور ڈیزائن کے رجحان پر اثرانداز ہوتی ہے۔ ڈیلیکس اس پہلو میں اپنا حصہ ڈالنے کیلئے معاونت کرتا ہے۔ "


کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں