15 مارچ، 2019

زارداری اور فریال تالپور کے لئے بری خبر آگئی، بینکنگ کورٹ کا بڑا فیصلہ آگیا

 

زارداری اور فریال تالپور کے لئے بری خبر آگئی، بینکنگ کورٹ کا بڑا فیصلہ آگیا


کراچی (ویب ڈیسک) بینکنگ کورٹ نے میگا منی لانڈرنگ کیس کراچی سے راولپنڈی منتقل کرنے کی نیب کی درخواست منظور کرلی ہے۔ کراچی کی بینکنگ کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس کراچی سے اسلام آباد منتقل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق منی لانڈرنگ کیس میں آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور آج عدالت کے روبرو پیش نہیں ہوئے۔حسین لوائی، عبدالغنی مجید اور دیگر ملزمان بینکنگ کورٹ کے سامنے پیش ہوئے۔

گزشتہ سماعت پر کراچی کی بینکنگ کورٹ نے میگا منی لانڈرنگ کیس کراچی سے اسلام آباد منتقل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ عدالت نے محفوظ فیصلہ آج سنا تے ہوئے کیس کراچی سے اسلام آباد منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔


کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں