اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

25 مارچ، 2019

ایم پی اے چترال مولانا ہدایت الرحمان کا گولین گول پاور ہاؤس کا اچانک دورہ ،،بجلی کی کمی کے حوالے سے تفصیلی گفتگو

 

ایم پی اے چترال مولانا ہدایت الرحمان کا گولین گول پاور ہاؤس کا اچانک دورہ ،،بجلی کی کمی کے حوالے سے تفصیلی گفتگو



چترال، کوغذی (ایم۔ فاروق) ایم۔پی۔اے چترال مولانا ہدایت الرحمان نے گولین گول پاور ہاؤس کا اچانک دورہ کیا اور گولین گول بجلی کی بے جا لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے پاور ہاؤس پر مامور انجینئرز،ایکسین پاور اور ٹیکنیشن سے تفصیلی گفتگو کی اور وہاں پر موجود عملے سے بجلی کی کمی کے متعلق معلومات لی ۔ انہوں نے واپڈا کے ایکسین سے کہا کہ اس وقت چترال میں بجلی کا شدید بحران ہے اور صارفین پریشانی میں مبتلا ہیں۔ بجلی آتی نہیں جبکہ بل ہزاروں روپے کے حساب سے آتا ہے، بار بار گریڈ سٹیشن والے اس مسئلہ کو پاور ہاؤس عملے کا زمہ دار ٹھہراتے ہیں ۔  جس کے جواب میں ایکسین پاور نے کہا کہ ہماری طرف سے جوٹی لشٹ گرڈ سٹیشن کو پوری بجلی فراہم ہورہی ہے ۔ یہ پیڈو اور پیسکو کا مسئلہ ہے ۔ 

اس دوران پاور ہاؤس پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ممبر صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان نے کہا کہ اپر چترال کو بجلی کی بے جا لوڈ شیڈنگ سے عوام کا لائحہ عمل  سنگین رخ اختیار کر رہا ہے ۔ اس سلسلے میں متعلقہ لوگوں سے ملاقات کا سلسلہ جاری ہے اور اس مسئلہ کو فوری حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ انھوں نے مذید کہا کہ واپڈا میں ملازمتوں کے حوالے سے بھی متعلقہ حکام سے بات چیت ہوئی ہے ۔




کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں