15 مارچ، 2019

بریگیڈیئر(ر) اسد منیر نے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی، انکے خلاف نیب میں ریفرنس دائر کرنےکی منظوری دی گئی تھی

 

 بریگیڈیئر(ر) اسد منیر نے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی، انکے خلاف نیب میں ریفرنس دائر کرنےکی منظوری دی گئی تھی



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق ممبر اسٹیٹ سی ڈی اے بریگیڈیئر ریٹائرڈ اسد منیر  نے ڈپلومیٹک انکلیو میں اپنے فلیٹ میں پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق بریگیڈیئر (ر) اسد منیر کی لاش ڈپلومیٹک انکلیو میں ان کے فلیٹ پر پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی ہے۔

یاد رہے مرحوم کے خلاف گزشتہ روز قومی احتساب بیورو (نیب) ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں ریفرنس دائر کرنےکی منظوری دی گئی تھی، ان پر نیب نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے ایف 11 میں پلاٹ بحال کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔

خاندانی ذرائع کے مطابق اسد منیر گزشتہ روز سے میڈیا پر چلنے والی خبروں پر کافی پریشان تھے اور خاندانی ذرائع نے پولیس کو اپنے بیان میں کہا کہ اسد منیر نے کہا تھا کہ یہ نیب میرا پیچھا کیوں نہیں چھوڑتا۔ دوسری جانب بریگیڈیئر (ر) اسد منیر کے اہلخانہ نے اسلام آباد انتظامیہ نے پوسٹ مارٹم نہ کرانے کی درخواست کی جسے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے منظور کرلیا۔

گزشتہ روز انہوں نے اپنی اہلیہ سے کہا تھا کہ ’’یہ نیب میرا پیچھا کیوں نہیں چھوڑتا؟‘‘ جس کے بعد وہ سونے چلے گئے تھے اور صبح ان کی لاش پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی۔  نجی ٹی وی کے رپورٹر نے دعویٰ کیا ہے کہ پنکھے سے لٹک کر خودکشی سے قبل انہوں نے بیوی کے سامنے پستول سے خودکشی کی کوشش کی تھی لیکن ان کی بیوی نے انہیں روک لیا تھا، ان کے کمرے سے ایک خط ملا ہے، خودکشی سے قبل چیف جسٹس پاکستان کے نام لکھے گئے خط میں انہوں نے کہا کہ وہ نیب کی جانب سے ہراساں کرنے پر بہت زیادہ پریشان ہوکر دنیا سے جارہے ہیں۔


کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں