اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

13 مارچ، 2019

باصلاحیت نوجوانوں کو روزگار کے بہترین مواقع فراہم کرنے کے لئے امن ٹیک کی جانب سے ٹیکنیکل اسکلز کیرئیر فیئر کا انعقاد

 

باصلاحیت نوجوانوں کو روزگار کے بہترین مواقع فراہم کرنے کے لئے امن ٹیک کی جانب سے ٹیکنیکل اسکلز کیرئیر فیئر کا انعقاد 


کراچی: امن ٹیک کی جانب سے حال ہی میں مہارت سے آراستہ باصلاحیت نوجوانوں کو روزگار کے بہترین مواقع فراہم کرنے اور انڈسٹری سے جوڑنے کے لئے کیرئیر فیئر کا انعقاد کیا گیا ۔ اس پروگرام کے انعقاد میں انڈسٹری پارٹنرز، گرانٹ پارٹنرز بشمول یو ایس ایڈ نے نمایاں کردار ادا کیا۔ یوایس ایڈ اور امن ٹیک پاکستان میں ایک طویل عرصے سے صنعتی شعبے کی دیرپا ترقی کیلئے مل کر کام کر رہے ہیں ۔ 

امن ٹیک کی جانب سے منعقد کی گئی اپنی نوعیت کی اس منفرد تقریب میں نوجوانوں نے بہت جوش وخروش سے شرکت کی ۔ گزشتہ سال اس کیرئیر فیئر میں شہر بھر سے 6 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی، جن کی بڑی تعداد کو 30 سے زائد قومی سطح کی نمایاں کمپنیوں کی جانب سے موقع پر ہی جاب کی پیشکش کی گئی۔ اس سال کیرئیر فیئر میں 8 ہزار لوگوں نے شرکت کی۔ دیگر تقاریب کے برعکس یہاں شرکاء کو اپنے رابطے بڑھانے اور روزگار کے حصول کے مواقعوں تک آسانی سے رسائی حاصل ہوتی ہے۔ 

امن ٹیک کے سی ای او مجاہد خان نے کہا، "پاکستان کی 60 فیصد سے زائد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے ۔ انہیں زیادہ مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ ملکی معیشت میں فعال انداز سے حصہ لے سکیں اور اس تناظر میں امن ٹیک فعال کردار ادا کر رہا ہے ۔ امن ٹیک نوجوان مردوں اور خواتین کو پیشہ ورانہ مہارت سے آراستہ کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی معاشی حالت میں بہتری لانے کے لئے انہیں روزگار کے مواقع بھی فراہم کرتا ہے ۔" 

پیشہ ورانہ افرادی قوت کی فراہمی سے قومی سطح پر صنعتی ضروریات پوری کی جاسکتی ہیں جو معاشی اور صنعتی کی ترقی کے لئے انتہائی اہم ہے۔ اس طلب کو پورا کرنے کے لئے سال 2011 میں امن ٹیک کو قائم کیا گیا ، یہ پاکستان کے بڑے ووکیشنل ٹریننگ انسٹیوٹس کی فہرست میں موجود ہے۔ یہ نوجوانوں کو تکنیکی مہارتوں اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے لیس کرتا ہے اور انہیں معاشی و سماجی طور پر بااختیار بناتا ہے۔ اب تک 13 ہزار 900 افراد ووکیشنل تربیت کے سرٹیفکیٹس حاصل کرچکے ہیں اور ان کے برسرروزگار ہونے کی شرح تقریبا 65 فیصد ہے۔ پاکستان میں مسلسل ترقی کی جانب گامزن صنعتی شعبے میں پیشہ ورانہ مہارت کے حامل افراد کی طلب میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور امن ٹیک اس اہم صنعتی ضرورت کو پورا کر رہا ہے۔ 

امن ٹیک مختلف شعبوں میں نوجوانوں کو تربیت فراہم کرتا ہے اور چھ ماہ کی تربیت کے دوران انہیں مارکیٹ میں کام کے لئے تیار کرتا ہے۔ اس سلسلے میں ورکشاپس کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں طالب علموں کو گاڑیوں، ریفریجریٹرز، ایئرکنڈیشنرز، وائرنگ اور سرکٹ وغیرہ کا جائزہ لینے، خصوصی طور پر معائنہ کرنے اور مسئلہ حل کرنے کے مواقع فراہم کئے جاتے ہیں۔ امن ٹیک میں بین الاقوامی طور پر مشہور برطانوی ادارے سٹی اینڈ گلڈ سے منظور شدہ نصاب کے تحت تربیت فراہم کی جاتی ہے اور یہ اسی معیاری تعلیم کا نتیجہ ہے کہ کورس کی تکمیل کے بعد جلد ہی طالب علموں کو روزگار مل جاتا ہے۔



کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں