اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

4 اپریل، 2019

اننوفیسٹ 2019؛ ایل جی نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے آراستہ گھر نمائش میں پیش کرنے کی تیاریاں مکمل کرلیں

 

اننوفیسٹ 2019؛ ایل جی نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے آراستہ گھر نمائش میں پیش کرنے کی تیاریاں مکمل کرلیں



کراچی، 4 اپریل، 2019۔ ایل جی الیکٹرانکس (ایل جی) اپنی اننوفیسٹ 2019 (InnoFest 2019)نمائش میں خصوصی طور پر صارفین کے لئے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی خصوصیات اور حیران کن تھنک ٹیکنالوجی پیش کررہا ہے۔ 

ایل جی کی جانب سے اس سالانہ تقریب اننوفیسٹ میں ڈسٹری بیوشن اور ریٹیل پارٹنرز کے ساتھ میڈیا کو بھی براہ راست ایل جی کی جدید ترین ٹیکنالوجیز کے استعمال کا موقع ملے گا۔ رواں سال ایل جی اسمارٹ ٹیکنالوجی میں رابطوں پر خصوصی توجہ دی گئی ہے جس کے ساتھ وسیع اقسام کی آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے آراستہ مصنوعات سے زندگی مزید سہل ہوجائے گی۔ 

گزشتہ چند سالوں سے ایل جی اپنی ریسرچ اور ڈیزائن میں مسلسل بہتری لارہا ہے اور مختلف اقسام کی مصنوعات متعارف کروا رہا ہے جس سے صارفین کی روزمرہ زندگیوں میں واقعتا آسانیاں آرہی ہیں۔ کچن میں ایل جی انسٹا ویو ریفریجریٹر کا مقصد یہ ہے کہ وہ ایک مکمل لائف اسٹائل میں معاون ہو ۔ موسم کی تفصیلات سے لیکر شاپنگ لسٹ مرتب کرنے تک انسٹاویو کو اس طرح سے تیار کیا گیا ہے کہ اس سے پوری فیملی کی ضروریات کا احاطہ کیا جاسکے۔ جب کھانا پکانے والا اس سوچ میں پڑجائے کہ رات کو کھانے میں کیا پکایا جائے ، تو اسے ریفریجریٹر سے کھانے کی ایک چیز منتخب کرنے کی ضرورت ہے اور اسکی ٹچ اسکرین کو استعمال کرکے کھانے کی ترکیب کا انتخاب کیا جاسکتا ہے ۔ انٹیگریٹڈ اسمارٹ کچن کے ساتھ تھنک ٹیکنالوجی کی بدولت ایل جی کے اسمارٹ اوون کے ساتھ کھانے کی ترکیب بھیجی جاسکتی ہے تاکہ درست طریقہ سے پکانے سے قبل مطلوبہ درجہ حرارت پر گرم کیا جاسکے۔ 

ایل جی کی ٹوئن واشنگ مشینیں بیک وقت دو سائیکلز چلا کر کپڑوں کو جلدی اور صاف کرتی ہیں۔ ایل جی کی اسمارٹ تھنک موبائل ایپلی کیشن کے استعمال کی سہولت سے فائدہ اٹھا کر آپ صوفہ پر بیٹھ کر بھی واشنگ مشینوں کو آپریٹ کرسکتے ہیں۔ جب آپ دکان کی جانب بڑھتے ہیں تو آپ ڈیٹرجنٹ کی سطح دیکھ سکتے ہیں اور اس بات کو یقینی بناسکتے ہیں کہ ڈیٹرجنٹ کی پوری سپلائی ہے۔ 

اس نمائش میں ایل جی کی جانب سے پیوری کیئر ایئر پیوریفائر بھی پیش کیا جائے گا۔ اپنی کلین بوسٹر ٹیکنالوجی کے ساتھ وہ روایتی ایئر پیوریفائرز کے مقابلے میں 74 فیصد تک زیادہ تیزرفتاری سے دھول مٹی کو صاف کرتا ہے اور ساڑھے سات میٹر کے فاصلے سے صاف ہوا پھینکتا ہے۔ پیوری کیئر کا مقصد صرف یہی نہیں ہے کہ صفائی کا احساس ہو بلکہ وہ دھول مٹی کے ذرات کو بھی جذب کرتا ہے جس سے صحت مندانہ ماحول پیدا ہوتا ہے۔ اس میں اسمارٹ تھنک ایپلی کیشن مجموعی طور پر صاف ہوا سے متعلق تفصیلات پر لائیو اپ ڈیٹس فراہم کرتی ہے ۔ 

نمائش میں شرکاء کو دنیا کا پہلا ایل جی کا گھومنے والا اولیڈ ٹی وی بھی دیکھنے کا موقع ملے گا۔ ایل جی کا اولیڈ ٹی وی آر اولیڈ ٹیکنالوجی اور جدت کا ملاپ ہے۔ انٹیگریٹڈ ڈیجیٹل اسسٹنٹس بشمول ایمزون الیکسا کے ساتھ صارفین اپنے ٹی وی کنٹرول کرسکتے ہیں اور زبانی احکامات دے کر اپنے پسندیدہ شوز ملاحظہ کرسکتے ہیں۔ ایل جی کا سیکنڈ جنریشن ایلفا 9 انٹیلی جنٹ پروسیسر اور ڈیپ لرننگ ایلگورتھم تصویر اور آواز کا معیار بلند سطح تک پہنچا دیتا ہے۔ 

نمائش میں ایل جی کی مصنوعات کے علاوہ شرکاء کو ایل جی کے عالمی سطح پر ترجمانوں اور ایگزیکٹوز سے بھی ملاقات کا موقع ملے گا جہاں وہ جدید ترین ٹیکنالوجی اور مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں دریافت کیا جاسکے گا۔ ایل جی اننوفیسٹ 2019 میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کو بڑی سطح پر لوگوں کی رسائی میں لانے کے لئے بنانے کا خواہاں ہے اور دنیا بھر میں اسمارٹ ہومز کے اندر حقیقی معنوں انٹیگریشن ظاہر کرے گا۔ 



کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں