12 اپریل، 2019

ایل جی نے اننوفیسٹ2019 نمائش میں اپنی حیران کن مصنوعات پیش کردیں

 

ایل جی نے اننوفیسٹ2019 نمائش میں اپنی حیران کن مصنوعات پیش کردیں 

اختراعی ٹیکنالوجیزکے حامل جدید مصنوعات زندگی میں حقیقی آسائش فراہم کرتی ہیں

کراچی، 9 اپریل، 2019۔ ایل جی الیکٹرانکس (ایل جی) نے اننوفیسٹ مڈل ایسٹ اینڈ افریقہ (INNOFEST MEA 2019) 2019 نمائش میں اپنی جدید ترین لائن اپ پیش کردی ہیں۔ جنوبی کوریا کے شہر سیول میں 9 اپریل تا 11 اپریل تک جاری رہنے والی اس نمائش میں مشرق وسطیٰ اور افریقہ کے مختلف ملکوں سے تعلق رکھنے والے ایل جی کے پارٹنرز، ریٹیلرز اور میڈیا کے نمائندوں کو ایل جی کی حیران کن ٹیکنالوجیز ملاحظہ کرنے اور اہم کاروباری حکمت عملیوں کو جاننے کا موقع ملا ۔ 




سال 2019 کے لئے ایل جی نے اپنے پورٹ فولیو میں وسعت لاکر جامع سروس کے طور پر اعلیٰ معیار کی سہولیات کی فراہمی کے ذریعے اپنی پوزیشن مستحکم کرلی ہے۔ ایل جی سائنس پارک میں ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ اقدامات کے تحت نت نئی ٹیکنالوجیز سے حقیقی زندگی میں پہنچنے والے فائدے پیش کئے گئے۔ نمائش میں ایل جی تھنک سے آراستہ ہوم ایپلائنس کی بنیادی مصنوعات پیش کی گئیں جن کے ساتھ ایل جی کی آبجیکٹ لائن اپس بھی فعال رکھی گئیں۔ ایل جی کی جانب سے ڈیزائن اور افعال پر انتہائی زور دینے کے ساتھ کمپنی اپنی مہارت، سہولت اور صارفین کی زندگیوں میں بہتر انداز سے تفریح لارہی ہے۔ 







نمائش میں ایل جی کے تھنک زون میں ایل جی کے نمائندوں نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے آراستہ کنیکٹڈ اور فیوچرسٹک اسٹائل کی وسیع مصنوعات پیش کیں جو گھر میں روانی سے انٹیگریٹ ہوجاتی ہے۔ دریں اثناء کمپنی کے اعلیٰ معیار کے ڈیزائن کے حامل برانڈز ایل جی آبجیکٹ اور ایل جی سگنیچر مصنوعات کے درمیان اعلیٰ معیار کی الائنمنٹ، الگ سے استعمال کے انٹرایکٹو ڈسپلیز پیش کئے گئے۔ 

نمائش میں بگ ڈیٹا اسپیشلسٹ سونگ گل ینگ بھی نظر آئے جنہوں نے حاضرین کو بتایا کہ بگ ڈیٹا کس طرح سے کام کرتا ہے اور نئے رجحانات کو سامنے لانے اور موثر انداز سے حکمت عملیاں اختیار کرنے کیلئے ایک طاقتور ذریعہ ہوسکتا ہے۔ اس موقع پر شرکاء کو ایل جی کی جدید ترین شوانگ وان پروڈکشن فیکٹری کے دورے کا بھی موقع فراہم کیا گیا۔ 

نائیجیریا میں کنزیومر الیکٹرانکس کے سب سے بڑے ڈسٹری بیوٹرزفوانی نائیجیریا کے محمد فوانی نے کہا، "ایل جی صارفین کو مزید انتخاب اور زیادہ سہولت کی فراہمی کے لئے انتہائی پرعزم ہے جس کا اظہار ان کی وسیع اقسام کی جدت انگیز مصنوعات کی نمائش سے ہوتا ہے۔ یہ مصنوعات وسیع اقسام کی صارفین کی ضروریات پوری کرتی ہیں۔ "

ایل جی مڈل ایسٹ اینڈ افریقہ ریجن کے پریذیڈنٹ جیمز لی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا، "اننوفیسٹ نمائش سے ظاہر ہوچکا ہے کہ ہم مستقل طور پر اپنی مصنوعات اور اپنی نئی لائن اپ میں بہتری لاکر لوگوں کی زندگیوں میں آسانیاں لارہے ہیں۔ اپنی اوپن اسٹریٹجی اور پارٹنرشپس کے ذریعے ہم خیال اداروں کے ساتھ ہم مقامی طور پر درکار خدمات کی فراہمی جاری رکھیں گے اور ٹیکنالوجی ساز ادارے کے طور پر اپنے عزم کی توثیق کرتے ہیں۔" 



کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں