اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

3 اپریل، 2019

پاکستان میں پہلی بار دنیا کا سب سے بڑا کتب میلہ اپریل میں منعقد ہوگا، 24گھنٹےکھلا رہے گا، نئی کتابوں پر 50 فیصد سے 90 فیصد تک ڈسکاؤنٹ ہوگا

 

پاکستان میں پہلی بار دنیا کا سب سے بڑا کتب میلہ اپریل میں منعقد ہوگا،  24گھنٹےکھلا رہے گا، نئی کتابوں پر 50 فیصد سے 90 فیصد تک ڈسکاؤنٹ ہوگا



لاہور:۔ پاکستان میں پہلی بار دنیا کے سب سے بڑے کتب میلہ کی نمائش کا انعقاد لاہور میں اگلے ماہ ہورہا ہے۔ یہ بڑا پروگرام بین الاقوامی ادارے بگ بیڈ وولف بک سیل کی جانب سے منعقد کیا جارہا ہے۔ کتابوں کے قارئین 10 لاکھ سے زائد انگریزی کی بالکل نئی کتابوں کی خریداری کے لئے تیار ہوجائیں جہاں 50 فیصد سے لیکر 90 فیصد تک حیران کن ڈسکاؤنٹ ہوگا۔ لاہور کے ایکسپو سینٹر کا ہال 3 مورخہ 19 اپریل 2019 کو صبح 9 بجے سے 29 اپریل 2019 رات 12 بجے تک مسلسل 24گھنٹے عوام کے لئے کھلا رہے گا۔ کتابوں کی اس نمائش میں عوام کی آمد و رفت بالکل مفت ہوگی ۔ 

بگ بیڈ وولف بک سیل دنیا بھر میں 24 گھنٹے کتابوں کی خریداری کے لئے مشہور ہے اور یہ پہلا موقع ہوگا جب 24 گھنٹے پاکستانیوں کو کتابیں دستیاب ہوں گے۔ اگر آپ ملک میں ان اولین لوگوں کی فہرست میں شامل ہونا چاہتے ہیں جو کتابوں کی خریداری کیلئے پہلے داخل ہوں تو پھر بگ بیڈ وولف بک سیل کے سوشل میڈیا پیجز پر مقابلوں کے ذریعے وی آئی پی ڈے پاس حاصل ہوسکے گا۔ صرف وی آئی پی ڈے پاس رکھنے والے افراد کو کتابوں کی نمائش سے ایک روز قبل یعنی 18 اپریل کو اپنی پسند کتابیں حاصل کرنے کا خصوصی موقع ملے گا۔ 

بگ بیڈ وولف بک سیل کے بانی اینڈریو یاپ نے کہا، "لاہور میں بگ بیڈ وولف بک سیل نمائش کا انعقاد ہمارے ویژن کو حقیقت کا روپ دے گا۔ بگ بیڈ وولف بک سیل کا لاہور میں نمائش کا مقصد یہ ہے کہ کم قیمت کے ساتھ بالکل نئی کتابوں کے ذریعے مطالعہ کے رجحان کو فروغ دیا جائے اور اس خطے میں اس طرح کی کتابوں کی نمایاں طلب ہے۔ انگریزی زبان میں اعلیٰ معیار کی لاکھوں کتابوں کی رسائی کے ساتھ ہمارا عزم یہ ہے کہ یہ نمائش خیالات کو جلا بخشنے، تخلیقی سوچ کو پروان چڑھانے اور پاکستان کی مستقبل کی نسلوں کو بااختیار بنانے میں معاون ہو۔" 

اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو کے آفیشل ڈیٹا کے مطابق پاکستان میں 15 سال کی آبادی کی شرح خواندگی سال 2018 میں نمایاں انداز سے بڑھ کر تقریبا 60 فیصد ہوگئی ہے جو سال 1980 میں تقریبا 25 فیصد تھی۔ اس لئے پڑھے لکھے نوجوانوں کوبگ بیڈ وولف بک سیل لاہور 2019 نمائش کے ذریعے یقینی طور پر موقع ملے گا جس میں وہ کم قیمت کے ساتھ وسیع اقسام کے عالمی ادب سے رسائی حاصل کرسکیں گے ۔ 

بگ بیڈ وولف بک سیل دنیا میں کتابوں کی سب سے بڑی نمائش ہے، جو کتابوں کے لاکھوں شائقین، مطالعہ کے شوقین، طالب علم، گھرانے اور دنیا بھر میں شاپنگ کرنے والے افراد کے لئے انتہائی دلچسپی کا باعث ہوگی ۔ کتابوں کی نمائش میں شائقین کے لئے پرکشش ڈسکاؤنٹس بھی ہیں۔ قارئین بیسٹ سیلرز، فکشن، رومانس، کرائم، تھرلر، نان فکشن، ناولز، بزنس بکس، آرٹ اینڈ ڈیزائن ٹائٹلز، کْک بکس اور دیگر اصناف کی کتابوں سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ 

والدین کو یہ جان کر خوشی ہوگی بچوں کی کتابوں بشمول اسٹوری بکس، ایکٹویٹی بکس، بورڈ بکس، کلرنگ بکس، پکچر بکس اور انٹرایکٹو بکس موجود ہوں گی۔ 

بگ بیڈ وولف بک سیل نمائش میں ایشیاء کیلئے خصوصی طور پر فروخت ہونے والی لٹل ہپو آگمنٹڈ ریالٹی (اے آر) بکس بھی موجود ہوں گی۔ جدید ترین اے آر ٹیکنالوجی کے ذریعے نئی نسل میں مطالعہ کیلئے جدت انگیز طریقہ استعمال کرتے ہوئے بچے لٹل ہپو اے آر بکس کے ذریعے پڑھ، کھیل اور سیکھ سکیں گے۔ لٹل ہپو اے آر بکس یا عام طور پر مشہور جادوئی کتابیں کرداروں کو زندگی بخشتی ہیں جن میں کردار بولتے ہیں اور ناچتے گاتے ہیں جس سے بچے مزید دلچسپی لیکر مطالعہ کرتے ہیں اور سیکھتے ہیں۔ بچوں کی کلاسیک اسٹوریز جیسے سینڈریلا، لٹل ریڈ رائیڈنگ ہوڈ اور گولڈی لاکس اور تھری بیئرز سمیت وسیع رینج دستیاب ہوگی۔ 

بگ بیڈ وولف بک سیل لاہور 2019 نمائش کے منتظمین میں شامل بگ بک پرائیویٹ لمیٹڈ کے ڈائریکٹر اویس اختر بٹ نے کہا، "بگ بیڈ وولف بک سیل لاہور نمائش میں بہت ساری کتابیں ہوں گی اور ہر ایک کو دعوت ہے کہ وہ آئے اور کتابوں سے محظوظ ہو۔" 

یہ ادارہ سال 2009 میں کوالالمپور میں قائم ہو اور ایک دہائی کے دوران بگ بیڈ وولف بک سیل نمائش دبئی، جکارتا، منیلا، سیبو، کولمبو، بینکاک اور تائی پے سمیت مختلف شہروں میں منعقد ہوچکی ہے۔ لاہور میں بگ بیڈ وولف بک سیل نمائش سے اسکے پرعزم مشن (Changing the World One Book at a Time)کا اظہار ہوگا۔ مختلف شعبوں، مختلف پس منظر اور مختلف عمروں کے حامل گروپس کی جانب سے توقع ہے کہ وہ بیسٹ سیلرز، ناولز، بزنس بکس، آرٹ اینڈ ڈیزائن ٹائٹلز،ُ کک بکس کے ساتھ بچوں کی آگمنٹڈ ریالیٹی کی حامل ایکٹویٹی بکس سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔ 

بگ بیڈ وولف بک سیلز کے سوشل میڈیا پیجز اور ویب سائٹ کے ذریعے کتابوں کے شوقین افراد بگ بیڈ وولف بک سیل لاہور 2019 کی نمائش سے متعلق تازہ ترین معلومات سے آگاہ رہنے کے ساتھ تحائف سمیت دیگر چیزوں سے باخبر رہ سکتے ہیں۔ 



کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں