تعلیم، 307 سکول غیر فغال جبکہ 10 لاکھ 27 ہزار بچے سکولوں سے باہر
پشاور(آن لائن ) خیبر پختونخوا میں ضم ہونیوالے ساتوں قبائلی اضلاع میں 307سکول غیر فعال ہیں جن میں 10سکول مکمل طور پر بند ہیں اسوقت سرکاری سکولوں میں 17لاکھ 79ہزار بچے زیر تعلیم ہیں جبکہ 10لاکھ 27ہزار بچے اب تک سکولوں سے باہر ہیں ۔ اس حوالے سے جاری رپورٹ کے مطابق قبائلی اضلاع کے 1069سکولوں کی چار دیواری اور 2580سکولوں میں پینے کاصاف پانی تک دستیاب نہیں۔2685سکولوں میں بجلی اور 2443سکولوں میں واش روم کی سہولت موجود نہیں ۔قبائلی اضلاع میں 73فیصد بچے پانچویں جماعت تک تعلیمی اداروںکو خیربادکہہ دیتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پرائمری سکولوں میں تعلیم چھوڑنے والے بچوں میں 49فیصد لڑکے اور 79فیصد بچیاں ہوتی ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
Write commentsخبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ