اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

12 اپریل، 2019

وطین ٹیلی کام نے عادل رشید کو سی ای او مقرر کردیا، عادل پی ٹی سیل ایل میں چیف بزنس سروسز تھے

 

وطین ٹیلی کام نے عادل رشید کو سی ای او مقرر کردیا، عادل پی ٹی سیل ایل میں چیف بزنس سروسز تھے

کراچی: وطین ٹیلی کام کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے عادل رشید کو کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے طور پر منتخب کرنے کا اعلان کیا ہے۔ عادل رشید 22 اپریل کو رضوان ٹوانہ کی جگہ سنبھالیں گے جنہوں نے نجی وجوہات کی بناء پر ادارے سے استعفیٰ دیا ہے۔ 


عادل رشید ٹیکنالوجی سیکٹر میں بزنس اور آپریشنز لیڈر کے طور پر سیلز بڑھانے، کاروباری ترقی، حکمت عملی اور مارکیٹ پرفارمنس میں 2 دہائیوں سے زائد عرصہ کا تجربہ رکھتے ہیں۔ ان کا مقامی اور بین الاقوامی سطح پر صف اول کی گلوبل ٹیلی کام اینڈ آئی ٹی انفراسٹرکچر، سوفٹ ویئر، مختلف کاروباری و سیلز مینجمنٹ میں خدمات کی فراہمی کا تجربہ ہے۔ عادل رشید نے امریکہ میں یونیورسٹی آف وسکونسن ماڈیسن سے الیکٹریکل انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کی ہے۔ 

پاکستان ٹیلی کمیونکیشنز کمپنی میں چیف بزنس سروسز آفیسر میں اپنی حالیہ ذمہ داری کے ساتھ وہ پی ٹی سی ایل کے انٹرپرائز، کیرئیر اینڈ ہول سیل اینڈ انٹرنیشنل بزنس ڈیویژنز کا انتظام دیکھ رہے تھے۔ اپنی آخری ذمہ داری کے دوران انہوں نے پی ٹی سی ایل بزنس سروسز کے حصول میں اہم پیش رفت کے ساتھ مستقبل کی مستحکم بنیاد کے قیام کے لئے اہم کردار ادا کیا۔ سال 2016 میں پی ٹی سی ایل میں شمولیت سے قبل وہ مائیکروسوفٹ، ہیولیٹ پیکارڈ، اور کینیڈا میں نوکیا نیٹ ورکس اور پاکستان میں این سی آر/ ٹیرا ڈیٹا اور نوکیا نیٹ ورکس کے لئے کام کرچکے ہیں ۔ 

وطین کے سی ای او کی تعیناتی کے طور پر اظہار خیال کرتے ہوئے عادل رشید نے کہا، "وطین ٹیلی کام کی نئے دور میں قیادت کا موقع ملنے پر مجھے انتہائی مسرت ہے۔ مجھے یقین ہے کہ وطین اپنی ملک گیر سطح پر موجودگی، ملک بھر میں فائبر انفراسٹرکچر اور ڈیجیٹل بی ٹو بی خدمات کے پورٹ فولیو کے ساتھ پاکستان میں براڈ بینڈ صارفین اور خدمات فراہم کرنے والے اداروں، کاروباری اداروں کا اہم پارٹنر بنانے کی غرض سے اپنی پوزیشن مستحکم کرنے کیلئے تیار ہے ۔ اپنے صارفین کو وطین کی خدمات اور تجربہ کے ساتھ اعلیٰ معیار کی سہولیات کی فراہمی پر ہماری مکمل توجہ رہے گی۔ " 

وطین کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے وطین میں قائدانہ کردار کی ادائیگی کے لئے عادل رشید کا خیرمقدم کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ ادارے میں اپنی مستقبل کی کامیابیوں کا مشاہدہ کریں گے۔ 

رضوان ٹوانہ کی رخصتی سے متعلق وطین کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اس اہم ذمہ داری کی ادائیگی پر شکریہ ادا کیا، جس کے دوران انہوں نے وطین کی پوزیشن مستحکم بنائی۔ انہوں نے رضوان ٹوانہ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ 



کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں