اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

27 اپریل، 2019

چین میں وزیراعظم عمران خان کی عالمی بینک، آئی ایم ایف کی قیادت سے ملاقاتیں، بڑی یقین دہانی کروادی گئی

 

چین میں وزیراعظم عمران خان کی عالمی بینک، آئی ایم ایف کی قیادت سے ملاقاتیں، بڑی یقین دہانی کروادی گئی



بیجنگ (این این آئی)چین کے 4 روزہ دورے پر موجود وزیراعظم عمران خان نے بیلٹ اینڈ روڈ سے متعلق جاری فورم کے موقع پر ورلڈ بینک کی سی ای او کرسٹالینا جارجیوا اور آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) کرسٹین لگارڈے سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی جس میں مختلف امورپر تبادلہ خیال کیاگیا۔ملاقات میں عالمی بینک کی سی ای او کرسٹالینا جارجیوا سے ہونے والی ملاقات کے موقع پر وزیراعظم کے ہمراہ وزیر خارجہ، مشیر خزانہ اور مشیر کامرس بھی موجود تھے۔وزیراعظم عمران خان نے ملک کی معاشی صورت حال کو بہتر بنانے کے لیے حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کے حوالے سے ورلڈ بینک کی سی ای او کو آگاہ کیا۔علاوہ ازیں وزیراعظم نے خطے میں غربت کے خاتمے، مالی انتظام، منصوبوں، ڈی اے ایس یو اور دیگر بنیادی ڈھانچے سے متعلق اقدامات اور کاروبار میں مدد کے حوالے سے عالمی بینک کے کردار کو سراہا۔وزیراعظم نے عالمی بینک کی سی ای او کو حکومت کی جانب سے شروع کیے گئے سماجی بہبود کے پروگرام احساس سے بھی آگاہ کیا۔عالمی بینک کی سی ای او نے پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا اور غیر ملکی فنڈ فراہم کرنے میں مدد کی یقین دہانی کروائی۔بعد ازاں وزیراعظم عمران خان سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) کرسٹین لگارڈے سے بھی ملاقات کی۔رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ ملاقات میں پاکستان کے آئی ایم ایف کے بیل آؤٹ پر بات چیت ہوئی،اس موقع پر اقتصادی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف کا مشن پیر کو پاکستان پہنچ جائے گا جس کے بعد پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بیل آؤٹ پیکج پر حتمی بات چیت ہوگی۔کرسٹین لیگا رڈ نے ٹوئٹ میں کہاکہ مجھے وزیراعظم عمران خان سے بیجنگ میں ملاقات کر کے خوشی ہوئی۔انہوں نے بتایاکہ پاکستان کے معاشی استحکام کیلئے جامع پالیسی پیکیج اور عالمی معاشی امداد پر غور کیا۔ملاقات میں گورننس میں بہتری اور  غریبوں کے تحفظ پر بھی غور کیا گیا۔



کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں