اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

3 اپریل، 2019

پاکستان میں ٹیکنالوجی کے فروغ کے لئے ،فیس بک نے لاہور میں اننو یشن لیب کا افتتاح کردیا

 

پاکستان میں ٹیکنالوجی کے فروغ کے لئے ،فیس بک نے لاہور میں اننو یشن لیب کا افتتاح کردیا

فیس بک اور پاکستان کی وزارت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام نے نیشنل ٹیکنالوجی فنڈ (IGNITE) کے ہمراہ ایک تقریب کے دوران پاکستان میں اولین فیس بک اننو یشن لیب کا افتتاح کیا ہے ۔ اس تقریب میں پالیسی ساز اور ٹیکنو کریٹس نے شرکت کی۔ افتتاح کے بعد تصویر میں فیس بک کی ٹیم کے ہمراہ اسکے پارٹنر ادارے Ignite، نیشنل انکیوبیشن سینٹر (NIC) اور لمز کے حکام موجود ہیں۔ 

لاہور: 03 اپریل 2019: فیس بک اور پاکستان کی وزارت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام نے نیشنل ٹیکنالوجی فنڈ (IGNITE) کے ہمراہ ایک تقریب کے دوران پاکستان میں اولین فیس بک اننو یشن لیب کا افتتاح کر دیا۔ اس تقریب میں پالیسی ساز اور ٹیکنو کریٹس نے شرکت کی۔ لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (LUMS ) کے نیشنل انکیوبیشن سینٹر (NIC ) میں قائم کی گئی اس لیب کی بدولت ڈیولپرز ،اپنا کام کرنے والے خودمختار افراد اور معاشرے کے دوسرے طبقات کو ایک پلیٹ فارم ملے گا جہاں وہ تربیت حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ آپس میں رابطے بڑھا کر اپنی مہارت میں اضا فہ کر سکیں گے۔اس لیب میں ڈیولپرز ورچوئل ریئلٹی جیسی ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی استعمال کر کے جدید پروڈکٹس اور ایپلی کیشنز بھی تیار کر سکیں گے۔

فیس بک کے ہیڈ آف اسٹارٹ اپ پروگرامز (اے پی اے سی) جیسن لن نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ’’ پاکستان میں جدت طرازی اور ڈیولپرز کی کمیونٹی کو معاونت فراہم کرنے کے اپنے طویل المدت مقصد کے تحت فیس بک اننو یشن لیب کے آغاز پر ہم بہت فخر محسوس کر رہے ہیں۔ فیس بک پاکستان میں ایک موثر کمیونٹی قائم کرنا چاہتا ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ ہمیں ایسے کاربار، اسٹارٹ اپس اور افراد کو معاونت فراہم کرنی چاہیئے جو ترقی اور کامیابی کیلئے جدید طرز پر انحصار کر رہے ہیں۔ ہمیں یقین ہے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام، IGNITE، نیشنل انکیوبیشن سینٹر (NIC ) لاہور، اور لمز کے ساتھ ہماری شراکت کی بدولت فیس بک اننو یشن لیب نہ صرف ٹریننگ کی فراہمی کا ایک منفرد سینٹر بنے گا بلکہ ملک میں موجود ٹیکنالوجی کے شعبے میں کام کرنے والی فعال کمیونٹی کو بھی معاونت فراہم کرے گا۔

 فیس بک اور پاکستان کی وزارت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام نے نیشنل ٹیکنالوجی فنڈ (IGNITE) کے ہمراہ ایک تقریب کے دوران پاکستان میں اولین فیس بک اننو یشن لیب کا افتتاح کیا ہے۔ اس تقریب میں پالیسی ساز اور ٹیکنو کریٹس نے شرکت کی۔ تصویر میں (بائیں سے دائیں) چیف ایگزیکٹو آفیسر Ignite یوسف حسین، فیس بک APAC کی ہیڈ آف پروگرامز بیتھ این لم، لمز ریکٹر شاہد حسین فیس بک اننویشن لیب کا افتتاح کررہے ہیں۔

فیس بک اور پاکستان کی وزارت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام نے نیشنل ٹیکنالوجی فنڈ (IGNITE) کے ہمراہ ایک تقریب کے دوران پاکستان میں اولین فیس بک اننو یشن لیب کا افتتاح کیا ہے ۔ اس تقریب میں پالیسی ساز اور ٹیکنو کریٹس نے شرکت کی۔ تصویر میں (بائیں سے دائیں) لمز کے ریکٹر شاہد حسین، فیس بک APAC کی ہیڈ آف پروگرامز بیتھ این لم اور چیف ایگزیکٹو آفیسر Ignite یوسف حسین فیس بک اننویشن لیب کا افتتاح کررہے ہیں۔ 

یہ فیس بک کی جانب سے پاکستان میں قائم کی گئی پہلی اننویشن لیب ہے۔یہ لیب نیا کاروبار شروع کرنے والوں کو ایک ایسا پلیٹ فارم فراہم کرے گی جہاں وہ اپنے کاروبار میں مزید بہتری لا کر پاکستان اور بیرون ملک مزید کامیابیاں حاصل کر سکتے ہیں۔ اس لیب میں جدید ٹیکنالوجی کی دستیابی کے ساتھ ساتھ شرکاء کو فیس بک کے عالمی سطح کے نامور ماہرین، انڈسٹری لیڈرز، پروڈکٹ اننویشن کے ماہرین سے بھی رابطہ کرنے کا موقع حاصل ہوگا۔ 

یحیٰی حسین، سی ای او ، IGNITE نے کہا ’’ آگمنٹڈریالٹی(AR)، ورچوئل ریالٹی(VR) اور آرٹیفشل انٹیلی جنس (AI) جیسی ٹیکنالوجیز تیزی سے فروغ پارہی ہیں اور یہ مستقبل میں ایک اہم شعبہ ہوگا۔ دنیا میں صف اول کے AR/VR ڈیولپمنٹ پروگرام فیس بک کے ساتھ Ignite کی شراکت اس اہم 4IR ٹیکنالوجی کو پاکستان میں متعارف کروانے میں نمایاں کردار ادا کرے گی۔

شرکاء ایف بی اسٹارٹ (FbStart )نامی عالمی پروگرام تک رسائی حاصل کرسکیں گے۔ یہ پروگرام اسٹارٹ اپس کو اپنا کاروبار قائم کرنے اور اس کو ترقی دینے کیلئے مرتب کیا گیا ہے۔ ڈیولپرز سے اشتراک کیلئے کمیونٹی سے چلنے والے پروگرام ڈیولپر سرکلز (Developer Circles) کے ذریعے اپنا کام کرنے والے خودمختار افراد اور دیگر ڈیولپرز کی حوصلہ افزائی جاتی ہے کہ وہ ایک دوسرے سے تعاون کرنے کے ساتھ آپس میں رابطے قائم کریں۔ 

ٹیکنالوجی اور خاص طور پر ورچوئل ٹیکنالوجی کے شعبے میں کام کرنے والی اور تعلیمی اداروں و مشتہرکاروں کو روانی اور انٹرایکٹو خدمات فراہم کرنے والی کمپنی ونیلا آرکیڈ (Vanilla Arcade) کے بانی و سی ای او سادان احمد نے کہا،" AR/ VRکے ذریعے ہم پاکستان کے نوجوانوں کے ساتھ جڑ گئے ہیں تاکہ وہ انتہائی مہارت اور ہر ممکن طریقے سے ملک کی تاریخ اور کلچر سے روشناس ہوسکے گا۔ یہ اسٹوری ٹیلنگ اور تعلیم کا مستقبل ہے۔" 

اس موقع پر دیگر اسٹاراپس میں شامل ایڈورٹیلی جنٹ (Advertelligent)بھی موجود تھا جو ریٹیلرز کو لوگوں کی آمد و رفت سے متعلق آگہی میں معاونت فراہم کرتا ہے اورپاکستان کے ہنرمندوں کو ورچوئل مارکیٹ کے ذریعے انہیں باقی دنیا سے ملانے کے لئے وسیلہ (Vcella) کی ٹیکنالوجی استعمال کی جاتی ہے ۔ 

فیس بک اننویشن لیب کا مقصد یہ ہے کہ جنوبی ایشیاء میں اپنے کام کی شروعات کرنے اور اسٹارٹ اپ کے جذبے کی حوصلہ افزائی کی جائے۔ اس کے علاوہ یہ لیب ہاؤسنگ کمیونٹی کے لئے ایونٹس اور ورکشاپس منعقد کرے گی اور اسٹارٹ اپس کو ٹریننگ بھی فراہم کرے گی۔ اس کے علاوہ اس لیب کی ایک نمایاں خصوصیت یہ ہوگی کہ یہ لیب پاکستان میں موجود اپنا کام کرنے والے خودمختار افراد اور اسٹارٹ اپس کا خیرمقدم کرے گی جو ان ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی کے شعبے میں گہرے جائزے کے ساتھ کام کرنے کے خواہاں ہیں۔

لمز کے وائس چانسلر ڈاکٹر ارشد احمد نے کہا، " لمز میں معیاری تدریس اور جدید ریسرچ میں اننویشن کی بنیادی اہمیت ہے۔ فیس بک اننو یشن لیب پاکستان کی طرف سے فراہم کی گئی جدید ٹریننگ ، مشاورت اور مواقع کی بدولت ہمیں سبقت حاصل ہوسکے گی۔ اس کا عزم ہے کہ اپنا کاروبار کرنے والے نوجوان افراد کے لئے ایسا معاشرہ قائم کیا جائے جس میں وہ کسی رکاوٹ کے بغیر اپنے آئیڈیاز پر عمل درآمد کو آگے بڑھا سکیں۔" 

فیس بک اننویشن لیب نیا کام شروع کرنے والے افراد اور ڈیولپرز کو اپنی دلچسپی کے شعبے میں اس لنک پر (https://fb.me/innovationlabpak) رجسٹریشن کرانے کا خیرمقدم کرتا ہے۔ 



کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں