اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

23 اپریل، 2019

دیکھئے کس منظم طریقے سے پولیو مہم کے خلاف سازش ہورہی ہے، انسداد پولیو مہم کو بد نام کرنے کی سازش بے نقاب، ویڈیو وائرل

 

دیکھئے کس منظم طریقے سے پولیو مہم کے خلاف سازش ہورہی ہے، انسداد پولیو مہم کو بد نام کرنے کی سازش بے نقاب، ویڈیو وائرل

پشاور: انسداد پولیو مہم کو بد نام کرنے کی سازش بے نقاب ہو گئی، ویکسین کو ناقص ثابت کرنے کے لیے بچوں کو استعمال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختون خوا میں پولیو مہم کو ناکام بنانے کے لیے گھڑی گئی سازش بے نقاب ہو گئی، سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو نے ڈراما طشت از بام کر دیا۔

ویکسین کو ناقص ثابت کرانے کے لیے بچوں کو استعمال کیا گیا، ایک شخص بچوں کو پولیو قطرے پینے کے بعد اسپتال میں بے ہوشی کی ایکٹنگ کرا رہا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مذکورہ شخص بچوں کو زبردستی اسٹریچر پر لٹا کر بے ہوشی کا ڈراما کراتا رہا، جب کہ ویڈیو میں بچے تندرست دکھائی دے رہے ہیں۔

خیال رہے کہ انسداد پولیو مہم سے متعلق خبروں پر رد عمل دیتے ہوئے خیبر پختون خوا کے وزیر صحت پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ یہ پروپیگنڈا ہے، اس طرح کی افواہوں پر کان نہ دھرے جائیں۔

وزیر صحت ہشام خان نے بتایا تھا کہ تمام بچے صحت مند ہیں، وہ خود متاثرہ بچوں سے اسپتال میں ملے اور ان کے والدین اور ڈاکٹرز سے بھی ملاقات کی۔

خیال رہے کہ پولیو ڈراپس کے ری ایکشن کا ڈراما سامنے آنے کے بعد مساجد میں اعلانات کیے گئے تھے کہ جن بچوں کو قطرے پلائے گئے ہیں وہ اسپتال پہنچ جائیں۔

وزیر اطلاعات کے پی شوکت یوسف زئی نے بھی پولیو ویکسین کے حوالے سے جنم لینے والی تمام خبروں‌ کی تردید کرتے ہوئے انھیں‌ افواہ اور حکومت کے خلاف سازش ٹھہرایا تھا۔

کرٹیسی اے آر وائی






کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

www.myvoicetv.com

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں