اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

25 اپریل، 2019

لے عرش سےتا فرش نئے رنگ، نئے ڈھنگ

 

غزل
نظیؔر اکبر آبادی

ہو کیوں نہ تِرے کام میں حیران تماشا
یا رب ! تِری قُدرت میں ہےہر آن تماشا

لے عرش سےتا فرش نئے رنگ، نئے ڈھنگ
ہر شکل عجائب ہے، ہر اِک شان تماشا

افلاک پہ تاروں کی جَھلکتی ہے طلِسمات
اور رُوئے زمیں پر گُل و ریحان تماشا

جِنّات، پَری، دیو، ملک، حوُر بھی نادر
اِنسان عجوبہ ہیں تو حیوان تماشا

چَوٹی کی گندھاوٹ کہیں دِکھلاتی ہےلہریں
رکھتی ہے کہیں زُلف پَریشان تماشا

گر عِشق کےکوُچے میں گُزر کیجے، تو واں بھی
ہر وقت نئی سیر ہے، ہر آن تماشا

مُنھ زور، بَدن خُشک ،جِگرچاک ،اَلمناک
غُل، شور، تَپش نالۂ و افغان تماشا

ہم پست نِگاہوں کی نَظر میں تو نَظیرؔآہ
سب ارض و سما کی ہے گُلِستان تماشا

نظیرؔاکبر آبادی




کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

www.myvoicetv.com

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں