اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

23 اپریل، 2019

سری لنکا میں ایسٹر کے دوران دہشت گردی، ایک امیر ترین باپ کی دل سوز کہانی: ضرور پڑھیں

 

سری لنکا میں ایسٹر کے دوران دہشت گردی، ایک امیر ترین باپ کی دل سوز کہانی: ضرور پڑھیں



کولمبو (ویب ڈیسک) گزشتہ دنوں سری لنکا میں ہونے والے 4 خود کش دھماکوں میں جہاں 300 کے قریب افراد جان بحق ہوئے، وہاں ایک ارب پتی باپ کی دل سوز کہانی بھی شامل ہے۔ یورپ کے امیر اور ترقی یافتہ ملک ڈنمارک کی کاروباری شخصیت اور ارب پتی انڈرس ہولش بولسن اتوار کے روز سری لنکا میں ہونےوالے بم دھماکوں میں اپنے تین بیٹوں سے محروم ہوگئے ہیں۔ میدیا ذرائع کے مطابق انڈرس کو ڈنمارک کا امیر ترین شخص سمجھا جاتا ہے۔  ان کے تینوں بیٹے ایسٹر منانے کے لیے سری لنکا میں موجود تھے، اسی دوران وہاں بدترین خودکش حملے ہوئے، ان حملو  میں 310 افراد ہلاک اور 500 سے زائد زخمی ہوئے ۔ ہلاک ہونے والوں میں انڈرس کے 3 بیٹے بھی شامل ہیں۔  انڈرس اسکاٹ لینڈ میں 2 لاکھ ایکڑ قیمتی اراضی کے مالک اور ‘بیسٹ سیلر’ کے نام سے ملبوسات کی ایک چین بھی ان کی ملکیت ہے۔ برطانیہ میں”اسوس“ کے نام سے ایک آن لائن شاپنگ سینٹر چلانے کے ساتھ ملبوسات کاسمیٹک کا بھی کاروبار کرتے ہیں۔  انڈرس کی دولت پانچ ارب 70 کروڑ ڈالرہے۔ 



کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں