اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

29 اپریل، 2019

ریشن دومون گول، موت کا کنواں : ایک اور نوجوان کی جان لے لی، دوسرا شدید زخمی حالت میں پشاور منتقل

 

ریشن دومون گول، موت کا کنواں : ایک اور نوجوان کی جان لے لی، دوسرا شدید زخمی حالت میں پشاور منتقل



ریشن (نمائندہ ٹائمزآف چترال 29 اپریل 2019)  ریشن، دومون گول میں موٹر سائیکل حادثے میں ایک لڑکا جان بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوا ہے۔ حادثہ تیز رفتاری کے باعث ہوا ہے۔ اترائی اترتے ہی موڑ کاٹنے کے بچائے بائیک سیدھی گول کی جانب گئی ہے اور بیریئر سے ٹکرا کر بائیک وہیں گری جبکہ سوار افراد گول میں جا گرے۔ بتایا جاتا ہے کہ ایک فرد موقع پر جان بحق ہوا جبکہ دوسرے کی حالت نازک ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق مہیب ولد حبیب الرحمن ریشن گول فوت ہوئے جبکہ بائک چلانے والا برہان الدین ولد امیرالدین ریشن شدید زخمی ہوا ہے جسے مقامی ہسپتال میں طبی امداد دینے کے بعد پشاور ریفر کیا گیا ہے۔ 

یاد رہے مذکورہ جگہ پر کئی حادثات پیش آئے ہیں اور کئی قیمتی جانیں ضائع ہوئیں ہیں۔ کئی موٹر سائیکل سوار اور لوڈڈ گاڑیاں اس جگہ حادثے کا شکار ہوئی ہیں۔ اس کے باوجود صوبائی حکومت اور مقامی نمائندے آنکھیں بند کئے ہوئے ہیں۔  اس جگہ پر حادثات سے بچنے کا واحد پل تعمیر کرنا ہے ۔ جس کا ایک فائدہ یہ بھی ہوگا کہ معمولی سیلاب کی وجہ سے ٹریفک کی بندش سے بھی چھٹکارا ملے گا اور حادثات سے بھی بچا جاسکے گا۔ اب ضرور اس امر کی ہے کہ ہمارے سیاسی نمائندے اور سی اینڈ ڈبلیو   حکام اب تو کم ازا کم اس جانب توجہ دیں اور یہاں پل کی تعمیر کویقینی بنائیں۔



کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں