اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

31 مئی، 2019

دی بینک آف پنجاب نے پہلی سہ ماہی کے مالی نتائج کا اعلان، 3.57 ارب روپے کا قبل از ٹیکس منافع

 

دی بینک آف پنجاب نے پہلی سہ ماہی کے مالی نتائج کا اعلان، 3.57 ارب روپے کا قبل از ٹیکس منافع 



لاہور ( پی آر 30 مئی 2019) دی بینک آف پنجاب کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس29 مئی2019 کو منعقد ہوا جس میں بورڈ نے 31 مارچ 2019 کو اختتام پذیر ہونے والی پہلی سہ ماہی کے غیر آڈٹ شدہ مالی حسابات کی منظوری دی ۔ا س میٹنگ کی صدرات چیئرمین ڈا کٹر پرویز طاہر نے کی۔ میٹنگ کے دوران چیئرمین صاحب نے قائم مقام صدر جناب خالد ترمذی اور اُن کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا جس کے بدولت عبور ی دور میں منافع کی سطح کو برقرار رکھا گیا۔اُنہوں نے کہا کے بورڈ نئے نامزدصدر سید طالب رضوی کا منتظر ہے تاکہ وہ بینک کوترقی کی نئی منازل کے طرف لیکر جائیں۔

31 مارچ 2019 کو ختم ہونے والی پہلی سہ ماہی میں بینک نے3.57 ارب روپے کا قبل از ٹیکس منافع کمایاجو کہ گذشتہ سال کی اسی مدت کے3.01 ارب روپے سے19 فیصد زیادہ ہے ۔ بینک کا نان انٹرسٹ مارجن 39 فیصد اضافہ کے ساتھ 6.52 ارب روپے پر پہنچ گیا جو کہ پچھلے سال کی اسی مدت کے دوران 4.68 ارب روپے تھا۔ بینک کی نان مارک اپ / انٹرسٹ آمدن 0.8 ارب روپے رہی۔اس طرح بینک کی فی حصص آمدن 0.74 روپے رہی۔

31 مارچ 2019 کو بینک کے کُل اثاثہ جات 704.0 ارب روپے رہے ۔ بینک کے ڈپازٹس 593.0 ارب روپے کی سطح پر پہنچ گئے۔ اسی طرح بینک کے قرضہ جات اور سرمایہ کاری بالترتیب428.9 ارب روپے اور 203.8 ارب روپے رہے۔

بینک کی ٹیئر ون ایکویٹی 34.5 ارب روپے کی سطح پر رہے جبکہ بینک کی کیپٹل ایڈیکویسی ریشو بہتر ہوکر 13.35فیصد رہی۔ 31 مارچ 2019 کو بینک نے ا سٹیٹ بینک آف پاکستان کی مقرر کی گئی کیپٹل ایڈیکویسی ریشو کی مطلوبہ سطح کو حاصل کر چکا ہے۔

بینک کی مضبوط مالیاتی ساکھ کو مد نظر رکھتے ہوئے پاکستان کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی (PACRA) نے طویل مدتی ریٹنگ ”AA” اور قلیل مدتی ریٹنگ ”A1+” دی ہے جوکہ قلیل مدت کی اعلیٰ ترین ریٹنگ ہے۔

بینک کی ملک بھر میں 577آن لائن برانچیں بشمول 74 تقویٰ اسلامک بینکنگ برانچز فعال ہیں۔ علاوہ ازیں بینک کاوسیع ترین ATMs 529 کا نیٹ ورک صارفین کو 24/7 بینکنگ کی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔


کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں