اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

6 مئی، 2019

عوام پر پٹرول بم گرا دیا گیا : پٹرول کی قیمت 4 سال بعد ایک بار پھر 100 سے اوپر چلی گئی، نئی قیمت 108 ہوگئی

 

عوام پر پٹرول بم گرا دیا گیا : پٹرول کی قیمت 4 سال بعد ایک بار پھر 100 سے اوپر چلی گئی، نئی قیمت 108 ہوگئی



کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی ) نے پیٹرول کی قیمت 108 روپے فی لیٹر کرنے کی منظوری دے دی۔ مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی گئی۔

ای سی سی نے پیٹرول کی قیمت بڑھا کر 108 فی لیٹر مقرر کرنے کی منظوری دی جب کہ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 4.89 اضافے کو منظور کیا گیا ہے۔مٹی کے تیل کی قیمت میں فی لیٹر 7.46 روپے اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 96.77 روپے ہو گی جب کہ  لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 6.40 روپےاضافے سے122.32  منظور کی گئی ہے۔

چار سال 5ماہ بعد پٹرول کی قیمت ایک مرتبہ پھر تین ہندسوںمیں داخل ہوگئی ہے۔سابق وزیر اعظم نواز شریف نے 31اکتوبر 2014 کو پٹرول کی قیمت میں یکمشت 9روپے 43 پیسے کی کمی کر کے کئی سال بعد پٹرول کی قیمتوں کو ڈبل ہندسے میں لانے کا اعلان کیا تھا۔

اس وقت کی حکومت نے یکم نومبر 2014کو پٹرول کی قیمت 9روپے 43پیسے، ڈیزل 6 روپے 18 پیسے، مٹی کا تیل 8 روپے 16 پیسے جبکہ ہائی آکٹین کی قیمت 14روپے 68 پیسے کم کی، جس کے بعد پٹرول کئی سال بعد کم ہو کر دہرے ہندے میں آ گیا اور اس کی نئی قیمت 94 روپے 14 پیسے ہوگئی تھی۔ جس کے بعد پچھلے دور حکومت کے تیسرے برس کے دوران یکم اپریل 2016کو پٹرول کم ہو کر 64 روپے 27پیسے کی کم ترین سطح پر آگیا تھا۔ تاہم موجودہ حکومت کے 8ماہ کے دوران ایک مرتبہ پھر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھتے بڑھتے تین ہندسوں یعنی 100 روپے سے تجاوز کر گئی ہیں۔



کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں