اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

3 مئی، 2019

ماحول دوست توانائی کے حصول کے لئے ایکزونوبل نے فیکٹری و دفتر پر 460 کلو واٹ شمسی توانائی کے 1393سولر پینلز نصب کردیئے جن سے 520 ایم ڈبلیو ایچ بجلی حاصل ہوگی، اضافی بجلی نیشل گرڈ کو دی جائے گی

ماحول دوست توانائی کے حصول کے لئے ایکزونوبل نے فیکٹری و دفتر پر 460 کلو واٹ شمسی توانائی کے 1393سولر پینلز نصب کردیئے جن سے 520 ایم ڈبلیو ایچ بجلی حاصل ہوگی، اضافی بجلی نیشل گرڈ کو دی جائے گی



لاہور (پی آر) ذمہ دار کاروباری ادارے پاکستان اور دنیا بھر میں کاربن کی سطح میں کمی لانے اور اسے کنٹرول کرنے کے لئے مسلسل کوشاں ہیں۔ کاروباری اداروں کے اندر پائیدار انداز سے اپنے کام کی اہمیت اور ماحولیات پر اسکے اثرات سے متعلق احساس اجاگر ہورہا ہے۔ 

قابل تجدید توانائی کے ذرائع اختیار کرنے کی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے صف اول کی پینٹس اور کوٹنگ کمپنی ایکزونوبل پاکستان (اے این پی ایل) نے لاہور میں اپنے آفس اور مینوفیکچرنگ فیکٹری میں 460 کلو واٹ ڈی سی توانائی پیدا کرنے کے حامل شمسی توانائی کے پینل کامیابی سے نصب کردیئے ہیں ۔

یہ پروجیکٹ کمپنی کی جانب سے پائیداری پر مسلسل توجہ دینے کا نتیجہ ہے تاکہ توانائی کے استعمال میں بہتری لانے کے ساتھ آپریشنز کی لاگت میں کمی لائی جائے ۔

یہ پروجیکٹ زیرو کیپٹل اور آپریشنل خرچ پر تیار کیا گیا ہے اور توقع ہے کہ اسکے نتیجہ میں سالانہ 14 ہزار یوروز کی بچت ہوگی۔ 

شمسی توانائی کے اس پروجیکٹ میں 1393سولر پینل کی تنصیب سے سالانہ 520 ایم ڈبلیو ایچ ماحول دوست توانائی حاصل ہوگی۔

یہ ایک ہزار بیرل گیسولین یا 0.4 ملین پاوٴنڈز جلنے والے کوئلے کے مساوی ہے۔ اس سے سالانہ 3 لاکھ 87 ہزار کلوگرام کاربن کے اخراج میں کمی آئے گی۔ یہ 10 ہزار درخت 10 سال کے لئے لگانے کے بھی مساوی ہے۔ 

ایکزونوبل اس کام کا بھی ارادہ رکھتا ہے کہ نیٹ میٹرنگ کے ذریعے توانائی واپس لوٹائی جائے جس سے مزید پائیدار توانائی نیشنل گرڈ میں آئے گی۔ اس جگہ ملازمین اور دیگر لوگوں کی گاڑیوں کو سایہ بھی میسر آئے گا جبکہ موسم گرما کی سخت گرمی سے بھی گاڑیوں و دیگر سامان کی فنشنگ پر منفی اثرات کم پڑیں گے۔

جنوب مشرقی و جنوبی ایشیا (SESA) کے لئے ایکزونوبل ڈیکوریٹو پینٹس کے منیجنگ ڈائریکٹر آسکر ویزن بیک نے شمسی توانائی کے اس پروجیکٹ کا افتتاح کیا۔ انہوں نے کہا، "شمسی پینل کی تنصیب سے بچت اور بہتر توانائی کے استعمال سے حاصل ہونے والے فائدے بے شمار ہیں۔ مزید یہ کہ پاکستان میں ہمارا اسٹاف ذمہ داری کے ساتھ پائیدار انداز سے آپریشنز کی ادائیگی کے لئے پیش پیش ہے۔
ہم امید کرتے ہیں کہ اس سے پاکستان میں نیا معیار متعین ہوگا اور دیگر کمپنیاں بھی ہمارے اس مشن 'پائیداری کاروبار ہے اور کاروبار پائیداری ہے' میں آگے بڑھیں گی۔ 

ایکزونوبل پاکستان کے سی ای او سعد محمود راشد نے کہا، "قابل تجدید توانائی آگے بڑھنے کا راستہ ہے اور ایکزونوبل پاکستان میں کام کو تبدیل کرنے کا شعور رکھتا ہے۔ سورج کی روشنی کو استعمال میں لانا چاہیئے، یہ دنیا میں لامحدود توانائی رکھتی ہے۔ اس سے نہ صرف کمپنی کو کاروباری فائدے کا احساس ہوتا ہے بلکہ اس عمل کی بدولت ہم پائیدار شراکت دار اور تعاون کرنے والے باوقار ادارے کے طور پر سامنے آتے ہیں۔ "



کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

www.myvoicetv.com

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں