اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

2 مئی، 2019

کراچی پورٹ نیوز - ہچیسن پورٹس پاکستان نے 5 نئی ہائبرڈ یارڈ کرینز نصب کردیں

 

کراچی پورٹ نیوز - ہچیسن پورٹس پاکستان نے 5 نئی ہائبرڈ یارڈ کرینز نصب کردیں 


کراچی:  ہچیسن پورٹس پاکستان نے پانچ نئی ہائبرڈ یارڈ کرینز نصب کردیں ہیں۔ ان کرینز کی تنصیب ٹرمینل کے پیداوار بڑہانے کے پروگرام اور بہتر کسٹمر سروس فراہم کرنے کا حصہ ہے۔اس نئی تنصیب کے بعد ٹرمینل پر نصب ہائبرڈ یارڈ کرینز کی تعداد 31  ہوگئی ہے۔یہ نئے آلات ٹرمینل کی مجموعی صلاحیت میں اضافہ کریں گے  اور برتھ کی پیداواری صلاحیت اور زمینی سطح پر ترسیل کی صلاحیت میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔ 



ہچیسن پورٹس پاکستان کے ہیڈ آف بزنس یونٹ اور جنرل منیجر کیپٹن سید راشد جمیل نے کہا ”ہم اپنی صنعت اور اس سے منسلک ہر چیز میں بہتری لانے کیلئے مسلسل اقدامات کر رہے ہیں۔   ہائبرڈ کرینز کے اضافے سے ہمارے آپریشنز میں مزید تیزی آئے گی جس کا  بلواسطہ اور بلا واسطہ فائدہ ہمارے کسٹمرز کو  ہوگا۔ مزید برّں ہم بند ر گا کے اطراف موجود آبادی کیلئے فکر مندی کا جذ بہ رکھتے ہیں۔ ہائبرڈ کرینز کی تنصیب سے ہمیں کاربن کے اخراج میں کمی کرنے میں مدد ملے گی جس کی بدولت ہمارے اطراف میں فضاء بہتر ہو جائے گی۔ ہم اس کو ذمہ داری سمجھتے ہیں اور اپنے آپریشنز کے ماحولیاتی اثرات کو کم کرنے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کرتے ہیں۔

اکتوبر 2019 میں ہچیسن پورٹس پاکستان کو 11 جدید جدید ٹیکنالوجی کی حامل یارڈ کرینز موصول ہوں گی۔ اس تنصیب کے بعد ہچیسن پورٹس خطے کا پہلا ٹرمینل بن جائے گا جس کے پاس اتنے جدید آلات موجود ہوں گے۔    


کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں