اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

13 مئی، 2019

چترال: گرین لشٹ کے مقام پر لون اور لوٹ اویر کو مستوج روڈ سے ملانے کے لئے بنائے جانے والے زیر تعمیر آر سی سی پل دریا میں گر کر تباہ۔

 

چترال: گرین لشٹ کے مقام پر لون اور لوٹ اویر کو مستوج روڈ سے ملانے کے لئے بنائے جانے والے زیر تعمیر آر سی سی پل  دریا میں گر کر تباہ۔

یہ پل پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر عبد الطیف کے گاؤں اوویر کو جانے والے سڑک کو چترا ل سے ملانے والی دریا پر تعمیر ہورہا تھا۔

چترال (گل حماد فاروقی) چترال کے بالائی علاقے اویر اور مضافات کیلئے دریائے چترال پر بننے والی پُل وقت سے پہلے دریا برد ہوگیا تفصیلات کے مطابق  بالائی علاقے اوویر کیلئے دریائے چترال پر زیر تعمیر پل   کیلئے بننے  گاڈ ر جب کھینچ کر پل کے اوپر لگانے کی کوشش کررہا تھا تو ٹھیکدار سے ایک گارڈر دریا میں گر گیا۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس پل میں جو میٹریل استعمال ہوئے تھے وہ ناقص تھے جس کی وجہ سے اپنی غلطی کو چھپانے کیلئے دریا میں گرایا گیا  مگر اصل حقیقت کیا ہے اس کے بارے میں بعد میں پتہ چلے گا  یہ پل محکمہ سی اینڈ ڈبلیو یعنی کمیونیکیشن اینڈ ورکس کے زیر نگرانی بن رہا تھا۔ 

یہ پل پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر عبد الطیف کے آبائی گاؤں اوویر کیلئے بن رہا تھا۔ ہمارے نمائندے نے صدر عبد الطیف سے فو ن پر بات کرکے ان سے معلومات لی جنہوں نے اس پل کی ایک گاڈر دریا میں گرنے کی تصدیق کرلی اور یوں اب یہ پل جلد مکمل ہونا ناممکن ہوگیا۔ 





کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں