اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

14 مئی، 2019

یوفون نے پائیدار کامیابی کی کٹیگری میں سلور ایفی ایوارڈ اپنے نام کرلیا

 

یوفون نے پائیدار کامیابی کی کٹیگری میں سلور ایفی ایوارڈ اپنے نام کرلیا



کراچی: یوفون نے ایفی پاکستان ایوارڈز 2019 کی تقریب میں سوپر کارڈ کمیونکیشن مہمات میں پائیدار کامیابی کی کٹیگری میں سلور ٹرافی اپنے نام کرلی۔ اسکی تقریب دنیا بھر میں منعقد ہوتی ہے جس میں غیرمعمولی مارکیٹنگ کمیونکیشن آئیڈیاز کے ساتھ کمپنیوں کی غیرمعمولی کامیابیوں کو سراہا جاتا ہے۔ ایفی ایوارڈ جیتنے کا مطلب ہے کہ مارکیٹنگ کا کام کرنے والے اداروں کو کامیابی کا احساس ہواور یوفون کو سُپر کارڈ مہمات کا ایوارڈ ملنے پر فخر ہے۔ 

بزنس کٹیگری کے مخصوص ایوارڈز کے برخلاف پائیدار کامیابی کی کٹیگری (Sustained Success) ایک منفرد قسم کی کٹیگری ہے جس میں مصنوعات اور خدمات کی لگاتار 3 سال یا اسے زائد عرصہ میں مجموعی طور پر مسلسل بہترین کاروباری نتائج اور برانڈ کی کامیابی پر ایوارڈ دیا جاتا ہے۔ یوفون نے یہ ایوارڈ اپنی سُپر کارڈ کمیونکیشن پر جیتا ہے۔ گزشتہ تین سالوں کے دوران یوفون سُپر کارڈ نے اپنی دلچسپ اور معلوماتی کمیونکیشن سے کمپنی کو اس قابل بنادیا کہ اس کا صارفین کے ساتھ اعتماد مزید مستحکم ہوا اور انڈسٹری میں بنڈل کارڈز میں یہ ایک نمایاں معیار بن گیا ہے۔ اب صارفین ذہنی طور پر اسے باسہولت کارڈ سمجھتے ہیں جس میں ہر طرح کی سہولیات موجود ہوتی ہیں۔ 

یوفون سُپر کارڈ مہمات بے فکری کے تصور کے ساتھ تیار کی گئیں اور اسکے نتیجے میں صارفین میں آسانی کا احساس اجاگر ہوا۔ یوفون کی مارکیٹنگ ٹیم اور جے ڈبلیو ٹی (JWT)تین سال کے عرصہ میں ایوارڈ یافتہ مہمات کے ذریعے مل جل کر پاکستان بھر سے زندگی کے حقیقی کردار کو سامنے لائے ہیں۔ ان مہمات سے ظاہر ہوا کہ ہمارے حقیقی صارفین کس طرح اپنی زندگی میں کامیابی سے اپنے تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہیں۔ 

ایفی ایوارڈز مختلف اقسام کی مارکیٹنگ کمیونکیشن کا اعتراف کرتا ہے جن پر عمل پیرا ہوکر برانڈ کو کامیابی حاصل ہوتی ہے۔ مارکیٹنگ کمیونکیشنز کی جانب سے کام کرنے والا آئیڈیا ایفی ایوارڈز کے لئے اہل ہے۔ پاکستان ایڈورٹائزرز سوسائٹی اور ایفی ورلڈ وائیڈ کے درمیان اس غیرمنافع بخش اقدام سے مارکیٹنگ آئیڈیاز سامنے آتے ہیں جو مارکیٹگ کے طریقوں کی افادیت سے متعلق پرمغز ڈائیلاگ اور کام کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ ایوارڈ جیتنے والے اداروں کی جانب سے مقاصد کی وضاحت، اہم ترقی، تخلیقی انداز سے عمل درآمد اور نتائج کے جائزے کے ساتھ چار اہم شعبہ جات میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ ہوتا ہے۔ 



کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں