اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

3 مئی، 2019

ایل جی الیکٹرانکس نے اننوفیسٹ میں جدت انگیزٹیکنالوجیز کے ساتھ نئی واشنگ مشینیں نمائش کیلئے پیش کردیں

 

ایل جی الیکٹرانکس نے اننوفیسٹ میں جدت انگیزٹیکنالوجیز کے ساتھ نئی واشنگ مشینیں نمائش کیلئے پیش کردیں 



کراچی:  ایل جی الیکٹرانکس (ایل جی) نے جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ اپنی نمائش اننوفیسٹ میں جدت انگیز واشنگ مشینیں پیش کردی ہیں۔  ایل جی کی نئی فرنٹ لوڈر واشنگ مشینیں ڈیپ لرننگ کے ساتھ کمپنی کی نئی اے آئی ڈی ڈی (ڈائریکٹ ڈرائیو) کے ساتھ کام کرتی ہے۔ یہ پورے عمل کے دوران کپڑے کو نرمی سے صاف کرتی ہے۔ کپڑے کی خصوصیات کا تعین کرتی ہے اور ہر ممکن حد تک کپڑے کو نقصان پہنچانے سے گریز کرتی ہے۔ یہ اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ ہر بار بے مثال دھلائی ہو اور آپ کے پسندیدہ کپڑوں کی میعاد کا دورانیہ مزید بڑھے گا۔ 

اس میں اہم کردار ٹربو واش 360 تیز رفتار دھلائی کی سہولت فراہم کرتا ہے اور ٹربو واش کے روایتی آپشن کے مقابلے میں 34 فیصد زیادہ تیز رفتار ہے۔ یہ واشر کپڑوں پر پانی کا اسپرے کرتا ہے اور چار مختلف سمتوں سے ڈیٹرجنٹ کے ساتھ کپڑوں کی صفائی کا عمل جلدی اور زیادہ نرمی سے سرانجام دیا جاتا ہے۔ اسٹیم ٹیکنالوجی کپڑوں کی جامع انداز سے صفائی کرتی ہے اور کپڑوں میں سے 99.9 فیصد الرجیز کا خاتمہ کرتی ہے۔ اسی طرح رنکل کیئر کپڑوں میں 30 فیصد سلوٹیں کا بھی خاتمہ کرتا ہے۔

ایل جی کی جدید ترین ٹاپ لوڈر واشنگ مشین بھی اپنی نوعیت کی منفرد خصوصیات کی حامل ہے۔ یہ ٹربو واش 3Dٹیکنالوجی سے آراستہ ہے جو ویو فورس اور جیٹ اسپرے کے ملاپ سے ٹربو شاٹ اور ٹربو ڈرم سے آراستہ ہے تاکہ کپڑوں کی اعلیٰ معیار کی صفائی ممکن ہو۔ اس میں جیٹ اسپرے تیز اور موثر انداز سے پانی باہر نکالتا ہے۔ ویو فورس پانی کے طاقتور بہاؤ کو عمودی اور اوپر سے نیچے لا کر اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ ہر دھلائی صاف ستھری ہو۔ 

مزید یہ کہ ایل جی کی ٹاپ لوڈر واشنگ مشینیں ٹربو واش کے آپشن کے ساتھ 39 منٹ میں سائیکل مکمل کرلیتی ہیں جبکہ اسی دوران 27 فیصد توانائی بچاتی ہیں۔ اس کے علاوہ روایتی واشنگ مشینوں کے مقابلے میں 14 فیصد پانی خرچ کرتی ہیں۔ 

ایل جی کی نئی واشنگ مشینوں میں نصب فل اسٹین لیس اسٹیل ٹب اور وائیڈ اسٹین لیس لنٹ فلٹر کپڑوں کی باسہولت صفائی کی سہولت پیش کرتی ہیں اور ہر دھلائی پر کپڑوں میں جراثیم کو روکنے کے ساتھ صفائی کی ضمانت دیتی ہے۔ 

ایل جی الیکٹرانکس ہوم ایپلائنس اینڈ ایئرسلوشن کمپنی کے پریذیدنٹ سونگ ڈائی ہیون نے کہا، "اننوفیسٹ نمائش میں آنے والے شرکاء کی جانب سے بھرپور دلچسپی لینے پر ہمیں انتہائی مسرت ہے۔ کپڑوں کی دھلائی بہتر بنانے اور توانائی کی بچت کے ساتھ اس کام کو باسہولت بناتے ہوئے ہم اس بات پر مستحکم یقین رکھتے ہیں کہ سال 2019 کی ہماری نئی واشنگ مشینیں صارفین کو متاثر کریں گی۔ ایل جی جدت انگیز، مختلف مصنوعات اور سہولیات کی فراہمی سے صارفین کی زندگیوں میں مزید بہتری لائے گا۔ " 



کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں