اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

30 مئی، 2019

ایزی پیسہ کا حیدری بیوریجز اور ناردرن بوٹلنگ کمپنی کے ساتھ ریٹیلر کمیشن کی تقسیم کا معاہدہ

ایزی پیسہ کا حیدری بیوریجز اور ناردرن بوٹلنگ کمپنی کے ساتھ ریٹیلر کمیشن کی تقسیم کا معاہدہ


کراچی (پی آر) ملک کے پہلے اور سب سے بڑے موبائل فنانشل سروسز فراہم کرنے والے پلیٹ فارم ایزی پیسہ نے حیدری بیوریجز پرائیویٹ لمیٹڈ اور ناردرن بوٹلنگ کمپنی لمیٹڈ کے ساتھ ایزی پیسہ کیش لیس ڈسٹربرسمنٹ سلوشنز کے ذریعے ریٹیلرز کے کمیشن کی تقسیم کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔ حیدری بیوریجز اور ناردرن بوٹلنگ، پیپسی کولا انٹرنیشنل کی سب سے بڑی فرنچائز ہیں جو پورے آزاد جموں کشمیر خطے، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، وفاقی دارالحکومت اور جنوبی پنجاب میںآپریٹ کر رہے ہیں۔

ایزی پیسہ ریٹیلر کمیشن ڈسٹربرسمنٹ سلوشن ایک آسان حل فراہم کرتا ہے جس میں نہ صرف وقت کی بچت ہوتی ہے بلکہ نقد رقوم کو ہینڈل کرنے کے خطرات بھی کم ہو جاتے ہیں۔ یہ سلوشن دور دراز علاقوں میں موجود ریٹیلزز اور روائتی بینک اکاﺅنٹس کی عدم دستیابی کی صورت میں رقوم کی آسان منتقلی فراہم کرتا ہے۔ریٹیلرز کو اب ایک لاکھ 30 ہزار ایزی پیسہ لوکیشنز سے اپنے کمیشن کے حصول میں آسانی ہوگی جو فوری طور پر ان کے اکاﺅنٹس میں منتقل کیے جا سکیں گے ۔ مزید برآں انہیں کسی بھی مالیت میں کمیشن کو نکالنے اور فنڈز کی منتقلی کی بھی آسانی ہوگی۔

اس پیشرفت پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک کے قائم مقام سی ای او اسلم حیات نے حیدری بیوریجز اور ناردرن بوٹلرز کوایزی پیسہ ریٹیلر کمیشن ڈسٹربرسمنٹ سلوشن کے معاہدے پر مسرت کا اظہار کیا اور کہا کہ ایزی پیسہ ملک بھر میں اپنے گراں قدر ایجنٹس کے نیٹ ورک کے تعاون سے کمیشن کی تقسیم میں سہولت کیلئے اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ ایزی پیسہ کے نقد ادائیگیوں کے سسٹم کو ڈیجیٹلائز کرنے کے طویل المدت مقصد کو پورا کرنے کے روزمرہ کے لین دین میں سہولت فراہم کرنے کے عزم کے سلسلے میں ہوا ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ ہم مالیاتی نظم و نسق میں مدد کرنے اور پاکستان میں مالیاتی شمولیت کو بڑھانے کے سلسلے میں اس طرح کے مزید معاہدے کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔

حیدری بیوریجز پرائیویٹ لمیٹڈ اور نادرن بوٹلنگ کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ کے گروپ سی ایف او قاسم جعفری نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کمیشن کی تقسیم کے لئے ایزی پیسہ کے ساتھ شراکت داری پر ہمیں بہت خوشی ہے، اس سے ہمارے ریٹیلرز کو پائیدار اور محفوظ انداز میں اپنے کمیشن تک رسائی میسر آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ ریٹیلرز ہمارے کاروبار کا اہم حصہ ہیں اور پاکستان میں نمایاں بوٹلرز ہونے کی حیثیت سے ہم ایزی پیسہ جیسی جدید مالیاتی سروس کے ساتھ شراکت داری کرتے ہوئے خدمات تک رسائی کو ممکن بناتے ہوئے اپنے ریٹیلرز کے ساتھ رابطے پر یقین رکھتے ہیں۔

2009ءمیں اپنے آغاز سے پاکستان کی سب سے پہلی برانچ لیس بینکنگ سروس کے طور پرایزی پیسہ انتہائی جدید ترین مصنوعات اور خدمات کے ذریعے ملک میں بینکنگ و مالیاتی صورتحال کو بدلنے کیلئے اہم کردار ادا کرتا رہا ہے۔ ایزی پیسہ نے مالیاتی شمولیت کو مضبوط بنانے کے مقصد کے ساتھ پاکستان میں بینکنگ خدمات سے محروم آبادی کو بینکنگ خدمات فراہم کرنے کے لئے بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔



کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں