اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

8 مئی، 2019

فیس بک پر کاروبار کی آسان تشہیر کے لئے دو نئے ٹولز متعارف کرادیئے، ٹولز خود کار اشتہارات اور اپوائنٹمنٹس سے متعلق ہیں

 

فیس بک پر کاروبار کی آسان تشہیر کے لئے دو نئے ٹولز متعارف کرادیئے، ٹولز خود کار اشتہارات اور اپوائنٹمنٹس سے متعلق ہیں



کراچی:  فیس بک نے چھوٹے کاروبار کی ترقی کیلئے وقت اور وسائل کی بچت میں معاونت کے سلسلے میں آج اپنے دو نئے تشہیری ٹولز متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ یہ ٹولز آٹومیٹڈ ایڈز (Automated Ads) اور اپاؤنٹمنٹس اور نیو ویڈیو کریٹو ٹولز (Appointments and new video creative tools) ہیں۔ 

دنیا بھر میں نو کروڑ سے زیادہ چھوٹے اور و درمیانی کاروبار کرنے والے اپنے کاروبار کیلئے  فیس بک استعمال کر رہے ہیں۔ ان کاروباروں کی سہولت کیلئے فیس بک ایسے ٹولز کی تیاری کے لئے کوشاں رہتا ہے جن کی بدولت اسکے پلیٹ فارمز پر کاروبار کرنے والے اپنے کاروبار کو فروغ دیں اور اسکے انتظام میں مزید بہتری لائیں۔ 

آٹو میٹڈ ایڈز ٹول کے ساتھ فیس بک پر کاروبار کرنے والے شخص سے اسکے کاروبار اور اسکے اہداف سے متعلق چند آسان سوال پوچھے جاتے ہیں تاکہ انکے کاروبار سے متعلق خصوصی مارکیٹنگ پلان کی تیاری میں معاونت فراہم کی جائے۔ 

آٹومیٹڈ ایڈز کے بعض انتہائی کارآمد فیچرز کچھ اس طرح سے ہیں۔ 
تشہیر کے مختلف ورژنز: فیس بک کے استعمال سے اپنا کاروبار کرنے والے افراد کے ایڈز خود کار طور پر چھ مختلف ورژنز میں تیار ہوسکتا ہے۔ آٹومیٹڈ ایڈز کی سہولت میں کال ٹو ایکشن کے بٹن، انکے کاروبار سے متعلق پیج پر معلومات کا متن اور دیگر دلچسپ معلومات کا باسہولت استعمال کی شامل ہے۔ ایک بار ایڈ فعال ہوجانے کے بعد اس سہولت سے خودکار طور پر بہترین پرفارم کرنے والا ورژن ظاہر ہوجائے گا۔ 

صارفین کی اپنی ضروریات کے مطابق تجاویز: اس سہولت کی بدولت کسٹمر کے ان کے بزنس پیج پر فراہم کی گئی  معلومات کی روشنی میں تجاویز فراہم کی جاتی ہیں۔ 

تجویز کردہ بجٹ سے نتائج کا حصول: اس سہولت میں ہدف کی بنیاد پر چھوٹے کاروبار کے لئے بجٹ تجویز ہوگا۔ صارفین اپنا مطلوبہ بجٹ بھی فراہم کرسکتے ہیں اور اس سہولت سے توقع کے مطابق مثبت نتائج حاصل کرسکتے ہیں۔ 

اپنے اشتہارات سے متعلق بروقت نوٹیفکیشنز: کاروبار کے نوٹیفکیشنز سے انہیں یہ سمجھنے میں آسانی ہوگی کہ انکے اشتہارات کس طرح سے فعال ہیں اور کس طرح سے بہتری لائی جاسکتی ہے۔ اس میں تجویزشدہ تبدیلیاں جیسے امیج یا نوٹیفکیشنز کو ریفریش کرنا جیسے لیڈ (lead) یا سیل کی طرح ایڈ کے نتائج آنے شروع ہوں۔ 

جارڈی فورنیز، ڈائریکٹر، ایمرجنگ مارکیٹس، اے پی اے سی، فیس بک، نے بتایا، "جنوبی ایشیاء میں چھوٹے کاروبار کے سلسلے میں مارکیٹنگ کی مہارت حاصل کرنے کیلئے ہمیشہ وقت یا وسائل میسر نہیں ہوتے لیکن کارآمد معلومات کے حصول کیلئے اپنے ایڈز کی تیاری نہیں روکنی چاہئے۔ ہماری نئی آٹومیٹڈ ایڈز کی سہولت موثر اشتہار کی تیاری کے لئے اندازے سے کام کرتا ہے جنہیں فیس بک، انسٹاگرام، میسنجر اور آڈینس نیٹ ورک پر چلایا جاسکتا ہے اور یہ چھوٹے کاروبار کی ترقی پر توجہ دینے کے لئے مزید آسانی کا حامل ہے۔" 

مفت ٹولز کے ساتھ اپاؤنٹمنٹس کا انتظام
فیس بک کاروبار میں سہولت لانے کے لئے مفت ٹولز میں بھی وسعت لارہا ہے جس کی بدولت انہیں فیس بک پر اپاؤنٹمنٹس بک کرنے اور اسکے انتظام میں سہولت حاصل ہوگی ہے۔ فیس بک پر کاروبار اسکے اپاؤنٹمنٹس کے فیچر استعمال کرسکتا ہے جس کی بدولت نئے اور موجودہ صارفین کو انکے کاروبار سے متعلق سروسز بک کرنے کی سہولیات حاصل ہوسکیں گی۔ وہ آن لائن اپاؤنٹمنٹس بھی طے کرسکتے ہیں اور میسنجر یا ٹیکسٹ میسج کے ذریعے صارفین کو یاد دہانی بھیج سکتے ہیں۔ اپنے کاروبار کی خدمات کی تفصیلات، ڈسپلے پر دستیابی اور تمام اپاؤنٹمنٹس کا انتظام اور قبولیت براہ راست انکے بزنس پیج سے سرانجام دی جاسکتی ہیں۔ اپنے معاملات کو منظم رکھنے کے لئے وہ اپاؤنٹمنٹس کو اپنے ذاتی کیلنڈر یا دوسری اپاؤنٹمنٹ مینجمنٹ ٹول ()کے ساتھ سنک کرسکتے ہیں۔ 

فیس بک پر انسٹاگرام اور فیس بک کے تمام بزنسز بشمول ایس ایم ایس اور میسنجر کے لئے اپاؤنٹمنٹس بالکل مفت ہیں جن سے صارفین کو اشتہار نظر آنے کی یاد دہانی ہوتی ہے۔  

نئے ایڈیٹنگ ٹولز کے ساتھ متاثرکن ویڈیو مواد تخلیق کریں 
اس سلسلے میں فیس بک موجودہ ویڈیو کی تین نئے ویڈیو ایڈیٹنگ ٹولز کے ساتھ نئے انداز سے ایڈٹ کی سہولت متعارف کرا رہا ہے۔ یہ تین نئے ٹولز آٹومیٹک کراپنگ، ویڈیو ٹریمنگ اور امیج اینڈ ٹیسکٹ اوور لیز ہیں۔ یہ ٹولز دونوں ایڈز منیجر اور بزنس منیجر پر دستیاب ہیں جس کی بدولت چھوٹے کاروبار کرنے والوں کیلئے متاثرکن ویڈیو مواد تخلیق کرنے کے لئے درکار وسائل میں کمی لانے میں معاون ہے۔ 

وسائل
ہمارا ایڈز ہیلپ سینٹر وزٹ کرکے مزید معلومات حاصل کریں۔ 
آٹومیٹڈ کراپنگ: 
https://www.facebook.com/business/help/268849943715692?locale=en_US&draft=268849943715692

ویڈیو ٹریمنگ: 
https://www.facebook.com/business/help/448994682516533?locale=en_US&draft=448994682516533

ہمارے پاس فس بیک بلو پرنٹ کے ذریعے مفت آن لائن ٹریننگز بھی دستیاب ہیں جن سے چھوٹے کاروبار کرنے والے ان ٹولز کو استعمال کرسکتے ہیں۔ 

ایونٹس کے ساتھ آغاز کریں 
https://www.facebook.com/facebookblueprint/videos/331173994138987/

گروپس کے ساتھ آغاز کریں 
https://www.facebook.com/facebookblueprint/videos/1649873728446970/

اپنی پہلی پوسٹ تخلیق کریں 
https://www.facebook.com/facebookblueprint/videos/299829927364317/



کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

www.myvoicetv.com

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں