اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

4 جون، 2019

پاکستان کے صوبے خیبرپختونخوا میں صرف 28 روزوں کے بعد عید الفطر منائی گئی، چترال سمیت دیگر اضلاع میں عید کل ہوگی

 

پاکستان کے صوبے خیبرپختونخوا میں صرف 28 روزوں کے بعد عید الفطر منائی گئی، چترال سمیت  دیگر اضلاع  میں عید کل ہوگی


پشاور (این این آئی) خیبرپختونخوا میں صرف 28روزوں کے بعد عید الفطر منائی گئی۔پشاور کی غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے پیر کو شوال کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا جس کی توثیق صوبائی حکومت نے بھی کی اور صوبے میں سرکاری طور پر عید منانے کا اعلان کیا۔صوبائی دارالحکومت پشاور اور دوسرے شہروں میں نماز عید کے چھوٹے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے جس کے دوران ملکی سلامتی کے لیے دعائیں مانگی گئیں، بنوں، نوشہرہ، دارالعلوم اکوڑہ خٹک اور پبی میں نماز عید کے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے جبکہ لنڈی کوتل ہسپتال عیدگاہ، لنڈی کوتل ہائی اسکول، عید گاہ اور ٹیڈی بازار میں بھی نماز عید کے اجتماعات ہوئے۔

ضلع مہمند میں مسجد ہیڈکوارٹر غلنء کالونی، جامع مسجد میاں منڈی بازار، جامع مسجد یکہ غنڈ میں نماز عید ادا کی گئی جبکہ کوہاٹ کی مرکزی عید گاہ، تبلیغی مرکز، مرکزی جامع مسجد جنگل خیل اور دیگر چھوٹی بڑی مساجد میں عید کے اجتماعات ہوئے جہاں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے،گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان شہر کے باہر ہونے کے باعث گورنر ہائوس پشاور میں نماز عید ادا نہیں کرسکے، وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شوکت یوسف زئی نے میڈ یا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عید منانے سے متعلق اپنے فیصلے سے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو آگاہ کر دیا ہے لیکن وہ خیبر پختونخوا والوں کی شہادتیں نہیں مانتے،ہر بار صوبے میں دو عیدیں ہوتی ہیں، اس بار ایک ساتھ عید منا کر اظہار یک جہتی کررہے ہیں۔



کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں