اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

6 جون، 2019

وہ لوگ جو اثاثے چھپا رکھے ہیں اور ایمنسٹی اسکیم سے بھی فائدہ نہ اٹھائیں گے، ان کے ساتھ کیا ہونے والا ہے؟ کاؤنٹ ڈاؤن شروع، وزیراعظم عمران خان نے بڑا فیصلہ کر لیا

 

وہ لوگ جو اثاثے چھپا رکھے ہیں اور ایمنسٹی اسکیم سے بھی  فائدہ نہ اٹھائیں گے، ان کے ساتھ کیا ہونے والا ہے؟ کاؤنٹ ڈاؤن شروع، وزیراعظم عمران خان نے بڑا فیصلہ کر لیا



اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم عمران خان نے 30 جون کے بعد ٹیکس چوروں کے خلاف کارروائی کا عندیہ دیتے ہوئے کہاہے کہ ایمنسٹی اسکیم اور ٹیکس ریٹرنز کی تاریخ میں توسیع سے بھی جو فائدہ نہ اٹھائے اسے کوئی رعایت نہیں دیں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت بنی گالہ میں حکومت کی اقتصادی ٹیم کا اجلاس ہوا جس میں مشیر خزانہ حفیظ شیخ، وزیر مملکت ریونیو حماد اظہر، چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی اور وزارت خزانہ کے دیگر حکام نے شرکت کی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں 11 جون کو پیش کیے جانے والے بجٹ کے خدوخال پر مشاورت کی گئی اور چیئرمین ایف بی آر نے ایمنسٹی اسکیم پر اب تک ہونے والی پیشرفت پر وزیراعظم کو بریفنگ دی جب کہ ٹیکس ریٹرنز کی تاریخ میں توسیع اور حکومت کو ملنے والے ٹیکس ریونیو پر حماد اظہر نے بریف دیا۔ 

ذرائع نے بتایا کہ دورانِ اجلاس وزیراعظم نے اقتصادی ٹیم سے سوال کیا کہ بڑے مگرمچھوں کو ٹیکس نیٹ میں کیسے لایا جائے؟ صرف تنخواہ دار طبقہ ہی کیوں ٹیکس دے؟ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے 30 جون کے بعد ٹیکس چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کاعندیہ دے دیا۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ایمنسٹی اسکیم اور ٹیکس ریٹرنز کی تاریخ میں توسیع سے بھی جو فائدہ نہ اٹھائے اسے کوئی رعایت نہیں دیں گے، ٹیکس چوروں کو پکڑنے کیلئے تمام ادارے حکومت کے ساتھ ہیں۔


کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں