اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

7 جون، 2019

ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد نے اسرائیل کا نیا نقشہ پیش کردیا، نئے نقشے میں کون کونسے علاقے شامل، جاننے کے لئے پڑھیں

ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد نے اسرائیل کا نیا نقشہ پیش کردیا، نئے نقشے میں کون کونسے علاقے شامل، جاننے کے لئے پڑھیں


یروشلم (این این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد اور مشیر خاص کشنر نے ان سے دفتر میں ملاقات کرکے امریکہ کا تیار کردہ نیا اسرائیلی نقشہ پیش کردیا،اسرائیلی اخبار کے مطابق امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر اور داماد جیریڈ کشنر گزشتہ روز یروشلم پہنچے جہاں انہوں نے نیتن یاہو کے ساتھ ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ کشنر کے ہمراہ اس ملاقات میں مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی برائے امن جیسن گرین بیلٹ، ایران کے لیے امریکی ایلچی برائن ہک اور اسرائیل میں امریکی سفیر رون دیرمر بھی موجود تھے۔عرب ٹی وی نے انکشاف کیا کہ امریکی صدر کے داماد کشنر نے گزشتہ روز نیتن یاہو سے ملاقات کے دوران  امریکہ کا تیارکردہ اسرائیلی نقشہ اسرائیلی وزیراعظم کو پیش کردیا ہے۔ 

ویب سائٹ کے مطابق 1967 کے بعد پہلی مرتبہ جو نقشہ پیش کیا گیا ہے اس میں مقبوضہ وادی گولان کو اسرائیلی ریاست کا حصہ بتایا گیا ہے۔عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی بحرین میں منعقد ہونے والی عالمی اقتصادی کانفرنس کے انعقاد کے حوالے سے پرعزم ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ٹھیک ہے کہ اس وقت اسرائیل میں کنیسٹ کے دوبارہ انتخابات کے لیے انتخابی مہم جاری ہوگی لیکن ہم بحرین میں اقتصادی کانفرنس کا انعقاد ضرور کریں گے۔اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پرایک امریکی عہدیدار نے بتایا کہ اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان تنازع کے حل کا سیاسی پہلو فی الحال صیغہ راز میں ہے اور مناسب وقت پر اس کا اعلان کیا جائے گا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد اور مشیر خاص کشنر نے ان سے دفتر میں ملاقات کرکے امریکہ کا تیار کردہ نیا اسرائیلی نقشہ پیش کردیا،اسرائیلی اخبار کے مطابق امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر اور داماد جیریڈ کشنر گزشتہ روز یروشلم پہنچے جہاں انہوں نے نیتن یاہو کے ساتھ ان کے دفتر میں ملاقات کی۔




کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں