اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

2 جولائی، 2019

ملتان میں تنازع : ملزم داماد باپ کے ساتھ ملکرفائرنگ اور گھر کو آگ لگا کر 10 افراد کو قتل کردیا

 

ملتان میں تنازع : ملزم داماد باپ کے ساتھ ملکرفائرنگ اور گھر کو آگ لگا کر 10 افراد کو قتل کردیا



ملتان (ویب ڈیسک) گھریلو تنازع نے 10 افراد کی جانیں لے لی۔ ملتان کے علاقے حسن آباد کے قریب داماد اور سسر کے درمیان جھگڑا ہوا جس داماد نے باپ کے ساتھ مل کر فائرنگ کی اور گھر کو آگ لگا کر 10 افراد کو قتل کردیا۔ ملزمان نے بیوی، ساس اور گھر کے دیگر افراد کو فائرنگ اور کمرے بند کرکے آگ لگاکر قتل کردیا۔ جس پر دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیاہے۔ امدادی ادارے کے مطابق لڑائی کے دوران تین افراد صائم حسن، علی رضا اور لعل محمد زخمی بھی ہوئے جنہیں نشتر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی پی او ملتان کو فوری موقع پر پہنچنے اور تمام ملزمان کو فوری گرفتار کرکے قانونی کارروائی کی ہدایت دی جس کے بعد سی پی او جائے وقوع پہنچ گئے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سی پی او ملتان عمران محمود نے کہا کہ مجموعی طور پر 10 افراد ہلاک ہوئے، اجمل نامی شخص سعودی عرب سے کچھ دن پہلے واپس آیا ہے اسے اپنی بیوی پر ناجائز تعلقات کا شک تھا، اجمل نے ظفر نامی ملزم کے ساتھ مل کر یہ تمام قتل کیے، اجمل نے اپنی ساس، بیوی اور ایک خاتون کو قتل کرکے گھر کو آگ لگادی جس کے باعث گھر کے اندر موجود دیگر افراد بھی جھلس کر جاں بحق ہوگئے جب کہ جو افراد آگ سے بچ کر نکلے ملزم نے ان پر بھی فائرنگ کی۔

سی پی او نے مزید کہا کہ جاں حق ہونے والوں میں خواتین بھی شامل ہیں، ملزم اجمل اور ظفر کو گرفتار کرلیا ہے جب کہ ایک ملزم فرار ہے جسے جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔



کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں