اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

9 جولائی، 2019

شندوفیسٹیول 2019 کا اختتام ہوگیا، فائنل میں چترال اے نے گلگت بلتستان اے کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام رکھا

 

شندوفیسٹیول 2019 کا اختتام ہوگیا، فائنل میں چترال اے نے گلگت بلتستان اے کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام رکھا



چترال (ٹائمزآف چترال نیوز ڈیسک) شندوفیسٹیول 2019 پر امن طریقے سے اختتام پزیر ہوگیا ہوگیا، ملکی غیر ملکی اور علاقائی شائقین کی بڑی تعداد میلے میں شریک ہوگئی۔  فائنل میں چترال اے نے گلگت بلتستان اے کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام رکھا۔  شندور پولو فسٹیول کا فائنل میچ دیکھنے اوراختتامی تقریب میں شرکت کےلئےسیاحوں کی بڑی تعدادشندورپہنچی، جہاں آج پولو فیسٹیول کے فائنل میں چترال اے نے گلگت بلتستان اے کو شکست دے دی ہے۔ شندور میلے میں سیاحوں  کے لئے ہرقسم سہولیات مہیا کی گئی تھیں۔ تین روز میلے میں لوگ جوق درجوق سے آتے ہیں اور شندور کے پر فضا مقام سے لطف اندوز ہوتے ہیں اور قدرتی مناظر کر براہ راست دیکھتے ہیں۔

گذشتہ روز چترال سی اور گلگت سی کے درمیان میچ میں گلگت سی نے چترال سی کو 3 گول کے مقابلے میں 6 گو ل سے ہرا دیا جبکہ دوسرے میچ میں چترال بی اور گلگت بی کے درمیان میچ کھیلا گیا جس میں چترال بی نے گلگت کوپانچ گول کے مقابلے میں 9 گول سے شکست دی۔

تیسرا میچ چترال افیسرز اور گلگت افیسرز کے درمیان کھیلا گیا جس میں گلگت آفیسرز نے چترال آفیسرز کو ایک مقابلے میں دو گول سے شکت دیدی۔

میچ کے دوران پیراگلائیڈنگ اور روایتی چترال ڈانس، گلگت بلتستان کا علاقائی ڈانس کا بھی شاندار مظاہرہ کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ افتتاحی میچ کے بعد انعامات تقسیم کر رہے ہیں


فوٹو گل حماد فاروقی




کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں