اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

2 جولائی، 2019

انرجی منجمنٹ سسٹم مارکیٹ 3.76 بلین ڈالر ہوجائے گی؛ ایل جی الیکٹرانکس نے اپنے ایچ وی اے سی سلوشن کے ساتھ سمارٹ انرجی انڈسٹری میں سبقت حاصل کرلی

 

انرجی منجمنٹ سسٹم مارکیٹ 3.76 بلین ڈالر ہوجائے گی؛ ایل جی الیکٹرانکس نے اپنے ایچ وی اے سی سلوشن کے ساتھ سمارٹ انرجی انڈسٹری میں سبقت حاصل کرلی 


عالمی مارکیٹ ریسرچ کمپنی موردر انٹیلی جنس کے مطابق مڈل ایسٹ افریقہ ریجن میں انرجی منجمنٹ سسٹم مارکیٹ سالانہ 11.87 فیصد شرح سے ترقی کر رہا ہے جو 2021 تک 3.76 بلین امریکی ڈالر تک پہنچ جائے گا

کراچی، دبئی، 27 جون 2019: ایچ وی اے سی انڈسٹری میں رہنما کے طور پر ایل جی الیکٹرانکس مشرق وسطیٰ اور افریقہ (ایم ای اے) مارکیٹ میں سمارٹ انرجی سلوشنز کی فراہمی کے ساتھ قدم جما رہا ہے ۔ 

ایک عالمی مارکیٹ ریسرچ کمپنی موردر انٹیلی جنس کے مطابق مڈل ایسٹ افریقن ریجن میں انرجی منجمنٹ سسٹم مارکیٹ متوقع طور پر سالانہ 11.87 فیصد شرح سے ترقی کر رہا ہے جو 2021 تک 3.76 بلین امریکی ڈالر تک پہنچ جائے گا ۔ اس طرح، مڈل ایسٹ افریقن ریجن میں حکومت اور عالمی ادارے موثر توانائی کے انتظام کی پالیسی میں مسلسل تحقیق اور ترقی پر کام کر رہے ہیں ۔ 



خاص طور پر گلف کوپریشن کونسل کے ممبرز سمارٹ گرڈاستعمال کرتے ہوئے انر جی انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری بڑھا رہے ہیں ۔ دبئی، ابو ظہبی اور سعودی عریبیہ 2030 تک زیادہ سے زیادہ انر جی ایفشنسی کے لئے انرجی پالیسیز اعلان کر چکے ہیں ۔ اس میں افریقہ بھی پیچھے نہیں ۔ عالمی رینیویبل انرجی ایجنسی کے مطابق سال 2030 تک افریقہ میں انر جی ڈیمانڈ میں دگنا اضافہ ہوگا ۔ جبکہ اقوام متحدہ کے انوائرمنٹ پروگرام کے جائزے کے مطابق خطوں جیسا کہ افریقہ میں توانائی تک رسائی محدود ہے، موثر انرجی منجمنٹ اہم ہے جب طلب آسمان سے باتیں کر رہا ہو ۔ 

مڈل ایسٹ افریقہ ریجن جیسے گرم خطوں میں ، جہاں درجہ حرارت 50 ڈگری سنٹی گریڈ سے بھی اوپر چلا جاتا ہے، سمارٹ انرجی منجمنٹ کے لئے حرارتی، تازہ ہوا کی فراہمی اور ایئر کنڈیشن (ایچ وی اے سی) سلوشنز اہم ہیں ۔ علامتی طور پر سعودی عرب میں کولنگ میں 70 فیصد بجلی بچائی جاتی ہے بقابل یورپ کے جہاں 48 فیصد بجلی بچائی جاتی ہے ۔ 

اس ضرورت کو پورا کرنے کے لئے ایل جی ایئر سلوشنز انتہائی کم خرچ ایچ وی اے سی سلوشنز فراہم کرتا ہے ۔ ایچ وی اے سی سلوشن میں ایل جی کی نمائندگی اس کے وی آر ایف سسٹم، ملٹی وی کرتے ہیں ، یہ ایل جی کے طاقتور اور قابل بھروسہ ایل جی انورٹر پروسیسر سے لیس ہیں ، جو وی آر ایف میں بجلی کی بچت کے حوالے سے اہم ہیں ۔ ایل جی انورٹر ٹیکنالوجی وسیع اپریشن اور قابل اعتمادجدید کمپریسر کی بدولت کم لوڈ اور فل لوڈ میں بھی زیادہ سے زیادہ کارکردگی دیتی ہے ۔ بہت سے ملٹی ویز مڈل ایسٹ و افریقہ ریجن میں کئی جگہوں پر کامیابی سے چل رہے ہیں ۔ 

اس کی ایک مثال ڈائمنڈ ڈیو یلپرز کی جانب سے بنایا گیا سسٹینبل سٹی ایم ای اے کے پہلے نیٹ زیرو انر جی سٹی ہے ۔ انتہائی کم خرچ ایچ وی اے سی سلوشن، خاص طور پر پارٹ لوڈ آپریشن اور سمارٹ فون سے کنٹرول اور جانچے جانے والے ای سی اس شہر کی اہم ضرورت ہے ۔ ان تمام ضروریات کو پورا کیا ایل جی نے اور یہ شہر اب بہترین انرجی ایفیشنسی سے مستفید ہورہاہے ۔ 

ایل جی بیکن (بلڈنگ انرجی کنٹرول) کے ساتھ سمارٹ انرجی منجمنٹ بھی پیش کرتا ہے، جو کہ کلاؤڈ بیسڈ اور آئی او ٹی بیسڈ پلیٹ فارم ہے ۔ بیکن کلاؤڈ میں متعدد سینسرز کے ساتھ، بروقت مانیٹرنگ، انرجی ایفیشنسی منجمنٹ اور انر جی کی بچت ممکن ہے ۔ دبئی میں ، اور دیگر کئی جگہوں میں موجودگی کے ساتھ مڈل ایسٹ افریقہ ریجن میں منٹیننس سروس ٹیمز بھی بنائی گئی ہیں ۔ صارفین نے بیکن کلاؤڈ اپنایا ہوا ہے اور بروقت منٹیننس سروس حاصل کر رہے ہیں ۔ 

سمارٹ انرجی بزنس میں وسعت کے ساتھ ایچ وی اے سی سلوشن میں اپنی ٹیکنالوجیز لئے ایل جی کی مہارتوں کا مظاہرہ کوریا کے ایل جی سائنس پارک میں کیا گیا، یہ ایک ورلڈ کلاس آر اینڈ ڈی کمپلیکس ہے جو 175207 میٹر پر پھیلا ہوا ہے ۔ یہاں نہ صرف جدید ترین ایچ وی اے سی سسٹم لگایا گیا ہے بلکہ انرجی منجمنٹ جدید ترین انرجی سلوشن اور رینیوایبل انرجی سہولیات بھی موجود ہیں ۔ مثال کے لئے، موسم کی معلومات کے مطابق توانائی کے استعمال، عمارت کے استعمال کا ڈیٹا، آپریٹنگ ہسٹری وغیرہ ، بیکن سلوشنز کے ساتھ انرجی ڈیمانڈ، اور انرجی سپلائی اور طلب سے متعلق پیشگوئی ہوسکے گی ۔ سمارٹ انرجی منجمنٹ کے لئے توانائی کی پیداوار کا جائزہ، بچت اور لوڈ بھی قابل تجدید توانائی کی سہولیات سے گزرے گا ۔ ان تمام جدید ٹیکنیکل صلاحیتوں کا ایل جی سائنس پارک میں مظاہر کیا گیا، ایل جی عالمی سطح پر سمارٹ انرجی منجمنٹ میں ٹیکنالوجیکل لیڈر شپ کو وسعت دیگا ۔ 

ایل جی الیکٹرونکس ایل جی ای مڈل ایسٹ اور افریقہ کے صدر جیمز لی نے کہا کہ ’’2020 سے شروع ہونے والے، مڈل ایسٹ افریقہ ریجن متعدد بین الاقوامی تقریبات منعقد کروارہے ہیں اور حکومتوں کے تحت چلنے والے تعمیراتی منصوبوں میں انرجی سلوشن کی ضروریات ہونگی ۔ ایل جی کے سمارٹ انرجی سلوشنز ، توانائی کی زیادہ سے زیاد ہ بچت کے ساتھ مڈل ایسٹ و افریقن شہروں کی ضروریات کو پوری کریں گے ۔ ‘‘ 


کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں