اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

18 جولائی، 2019

کشمیر، لاہور اور ملک کے دیگر علاقوں سمیت وادی نیلم میں طوفانی بارش اور سیلابی ریلے سے 46 افراد جاں بحق، 39 زخمی

 

کشمیر، لاہور اور ملک کے دیگر علاقوں سمیت وادی نیلم میں طوفانی بارش اور سیلابی ریلے سے 46 افراد جاں بحق، 39 زخمی




 مظفر آباد، آزاد کشمیر(ٹائمزآف چترال مانیٹرنگ ڈیسک) ملک کے مختلف علاقوں میں حالیہ طوفانی بارشوں سے کافی مالی اور جانی نقصان ہوا ہے۔ لاہور میں سڑکییں تالاب بن  گئیں، حادم اعلیٰ کے لاہور کو پیرس بنانے کے دعوں کی کلعی کھل گئی۔ جگہ جگہ سڑکیں عائب، پانی جمع ہوگیا۔ ادھر وادی نیلم میں لیسوا کے مقام پر طوفانی بارش اور سیلابی ریلے نے تباہی مچادی جس کے نتیجے میں 28 افراد جاں بحق اور درجنوں لاپتا ہوگئے۔ بڑی تعداد میں مویشی ہلاک ہوئے ہیں۔ 

بدھ کو این ڈی ایم اے کی جانب جاری اطلاع کے مطابق اب تک 46 افراد جان بحق اور 39 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ اور 182 گھر تباہ ہوئے ہیں۔ این ڈی ایم اے کے مطابق کشمیر کے علاقے لیسوا میں 27 افراد جان بحق ہوئے ہیں، درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے اور 150 گھر تباہ ہوئے ہیں۔ جبکہ پنجاب میں 10 اور خیبرپختونخواہ میں 9 افراد جاب بحق ہوئے ہیں۔ پنجاب میں 25 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

آزاد کشمیر کے علاقے لیسوا میں کلاؤڈ برسٹ ہوگیا جس کے نتیجے میں طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلے سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔ علاقے میں مواصلاتی نظام درہم برہم ہوگیا اور  موبائل و انٹرنیٹ سروس معطل ہوگئیں۔

سیلابی ریلے کی لپیٹ میں آکر 2 مساجد اور ڈیڑھ درجن سے مکانات بہہ گئے اور 28 افراد جاں بحق ہوگئے جن کی لاشیں سیلابی ریلے میں بہہ کر دریائے نیلم میں چلی گئیں۔ لینڈ سلائیڈنگ سے لیسوا بازار مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہے۔

مقامی انتظامیہ اور اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ایس ڈی ایم اے) کے ڈائریکٹر آپریشن سعید الرحمن قریشی نے تصدیق کی ہے کہ سیلابی ریلے میں 28 لوگ جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت درجنوں لاپتا ہوگئے جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں تبلیغی جماعت کے 10 ارکان شامل ہیں۔ چار افراد کا تعلق لاہور، 5 کا فیصل آباد اور ایک کا شیخوپورہ سے ہے۔

دوسری جانب کامسر ڈونگاکس کے مقام پر مسافر جیپ دریائے نیلم میں جاگری جس کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔  جیپ میں ایک بچی سمیت چھ افراد سوار تھے۔ مقامی پولیس کے مطابق حادثے میں ایک شخص شدید زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کےلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔  ادھر نوسیری کے مقام پر لکڑیاں پکڑ تے ہوئے دو خواتین سمیت مزید پانچ افراد دریائے نیلم میں بہہ گئے۔

کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں