اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

25 جولائی، 2019

کراچی میں دنیا کی سب سے بڑی کتابوں کی نمائش کا آغاز، 5اگست کو 11 روز تک جاری کتابی میلے میں انگریزی کتابوں پر 50 فیصد سے 90 فیصد تک رعایت ہوگی

 

کراچی میں دنیا کی سب سے بڑی کتابوں کی نمائش کا آغاز،  5اگست کو 11 روز تک جاری کتابی میلے میں انگریزی کتابوں پر 50 فیصد سے 90 فیصد تک رعایت ہوگی

بگ بیڈ وولف بک سیل کی جانب سے کراچی کے ایکسپو سینٹر میں دنیا کی سب سے بڑی کتابی نمائش کے موقع پر (بائیں سے دائیں) ملائیشیا کے قونصل جنرل خیر النظران، سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید فردوس شمیم نقوی، جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی، نمائش کے منتظم اویس اختر بٹ کراچی میں فلپائن کے قونصل جنرل ڈاکٹر عمران یوسف اور ڈسٹرکٹ روٹریکٹ کے نمائندے سید اسجد احمد کی جانب سے افتتاح کیا جارہا ہے۔ 


کراچی:  بگ بیڈ وولف بک سیل کی جانب سے لاہور میں کامیابی کے بعد کراچی کے ایکسپو سینٹر میں پہلی بار دنیا کی سب سے بڑی کتابوں کی نمائش کا آغاز ہوگیا ہے۔ کتابوں کی یہ نمائش مسلسل 24 گھنٹے کھلے رہنے کی منفرد خصوصیت کی وجہ سے مشہور ہے۔ اس نمائش میں 10لاکھ سے زائد انگریزی کی ہر صنف کی کتابوں پر 50فیصد سے 90فیصد تک رعایت ہوگی۔ یہ نمائش 5 اگست 2019 کو رات 11:59 بجے تک جاری رہے گی جس میں عوام کسی بھی وقت شرکت کرسکتے ہیں۔ 

بگ بیڈ وولف بیک سیل کراچی کے منتظم اویس اختر بٹ نے کہا، "مطالعہ سے ذہن میں وسعت آتی ہے اور یہ خاص طور پر نوجوانوں کے ذہن کی پروروش کے لئے نہایت اہم ہے۔ کتابیں ہمارے تخیل کو پروان چڑھاتی ہیں اور ہمیں بہتر سوچ کا حامل انسان بناتی ہیں۔ بگ بیڈ وولف بک سیل لوگوں کو کم قیمت اور باسہولت انداز سے کتابیں فراہم کرتی ہے اور ہم کراچی میں اس کتب میلے کے انعقاد پر بہت خوش ہیں۔" 

اس کتب میلے میں کتابوں کے شائقین کو اپنے پسندیدہ موضوعات سے متعلق کتابوں کی رسائی حاصل ہوگی اور وہ اپنی پسند کی کتابیں تلاش کرسکیں گے۔ اس میلے میں عالمی ادب بشمول آرٹ، آرکیٹیکچر، تاریخ، سائنس، شاعری سمیت مختلف موضوعات کی کتابیں شامل ہوں گی۔ اپنے بچوں کے ہمراہ آنے والے والدین مختلف اقسام کی کتابوں میں ایکٹویٹی بکس کے ساتھ میجیکل بکس بھی موجود ہوں گی۔ 

اس نمائش کا افتتاح سندھ اسمبلی میں لیڈر آف دی اپوزیشن فردوس شمیم نقوی اور کراچی میں ملائیشیاء کے قونصل جنرل جناب خیر النظران عبد رحمان نے کیا۔ ان کے ہمراہ بگ بیڈ وولف بک سیل کراچی 2019کے منتظم اویس اختر بٹ موجود تھے۔ اس نمائش کے لئے پنجاب گروپ آف کالجز، محمد علی جناح یونیورسٹی اور الائیڈ اسکولز نے اشتراک کیا۔ اس موقع پر سندھ و بلوچستان کے قائم مقام ریجنل جنرل منیجر شعیب ہارون، سینٹر فار ایگزیکٹو لرننگ ڈیولپمنٹ اینڈ ڈائیورسٹی کے ڈائریکٹر شاہ زیب ظفر((CELDD))، ماجو کے منیجر مارکیٹنگ عماد ظفر بھی موجود تھے۔ 

بگ بیڈ وولف بک سیل کراچی 2019میں والدین ایشیاء میں خاص طور پر میجکل بکس یا آگمنٹڈ ریالٹی (اے آر) بکس کے نام سے مشہور سیریز بھی تلاش کرسکتے ہیں۔ ان میجکل بکس کے ذریعے نئی نسل جدید ترین اے آر ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے مطالعہ، کھیل اور سیکھنے سے لطف اندوز ہوسکے گی۔ یہ بچوں کے لئے جادوئی جیسا تجربہ ہوگا جس میں وہ اپنے پسندیدہ کرداروں کو گفتگو اور فعال انداز سے دیکھ سکیں گے۔ بگ بیڈ وولف بک سیل ایشیا کا سب سے بڑا ادارہے جو خصوصی ڈسٹری بیوٹر کے طور پر اے آر کتابیں فراہم کرتا ہے۔ 

ان اے آر بکس کی وسیع کلاسیک کہانیوں میں سنڈریلاجیسی مشہور کہانیوں کی کتابیں بھی ہیں۔ اس کے علاوہ مزید چھوٹے بچوں کے لئے گنتی اور حروف سکھانے والی کتابیں بھی موجود ہیں۔ یہ اے آر بکس 12 عنوانات کے ساتھ دستیاب ہیں۔  یہ بچوں کو اے آر ٹیکنالوجی کے ذریعے تفریحی انداز سے سکھانے کے لئے بہترین ہیں۔ 


منتظم اویس اختر بٹ نے بتایا، "کتابوں کے شائقین اس کتب میلے میں 10 لاکھ سے زائد کتابیں دیکھ کر نہایت خوش ہوں گے۔ اس شہر نے ملک کو بہترین ذہن فراہم کئے ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ کم قیمت سے کتابوں کے مطالعہ کا رجحان مزید پروان چڑھے گا۔" 

بگ بیڈ وولف بک سیل معاشرے کی بہتری کے لئے اپنا حصہ ڈالنے پر یقین رکھتا ہے اور اس حوالے سے اپنے کاروباری سماجی ذمہ داری کے شعبہ ریڈ ریڈر ہڈ پروگرام (Red Readerhood) کے ذریعے فعال ہے۔ ادارہ اپنے اس یقین پر پرعزم ہے کہ معاشرے کے ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے شخص کو مطالعہ سے علم حاصل ہو۔ 

اس اقدام کے ذریعے ملنے ہونے والی تمام کتابیں کتابیں روٹری پاکستان لٹریری مشن کو ملیں گی جن سے اسکولوں، کالجز، علاقائی سطح پر لائبریریوں کے ساتھ موبائل لائبریریاں مستفید ہوں گی۔ پاکستان میں مطالعہ کے رجحان کو پروان چڑھانے کے مشن کے لئے روٹری پاکستان لٹریسی مشن اپنے ہم وطنوں میں خواندگی اور معیاری تعلیم کے لئے لائبریریاں قائم کر رہا ہے۔ اس سلسلے میں بگ بیڈ وولف سیل کراچی 500 کتابیں عطیہ کرے گا اور شائقین کتب کی بھی حوصلہ افزائی کی جائے گی کہ وہ بھی حصہ لیکر نمائش کے دوران خریدی گئی کتابیں عطیہ کریں۔ جو افراد کتابیں عطیہ کرنے کے خواہش مند ہیں وہ کیش کاؤنٹرز پر خریداری کے بعد ریڈ ریڈر ہڈ کارنر کا وزٹ کرکے کتابیں عطیہ کرسکتے ہیں جسے نمائش میں خصوصی طور پر بچوں کے لئے تیار کیا گیا ہے جہاں وہ ڈبے میں کتابیں ڈال سکتے ہیں۔ 

بگ بیڈ وولف بک سیل کراچی اور پاکستان کے سب سے بڑے تعلیمی نیٹ ورک پنجاب گروپ آف کالجز مطالعہ کی اہمیت سے متعلق آگہی بڑھانے کے مقصد کے ساتھ مقای ادارے کے ساتھ اشتراک جاری رکھیں گے۔ کراچی کے شہری اس کتب میلے میں چلڈرنز پبلیکیشن کی جانب سے اردو کی مختلف اقسام کی کتابیں بھی خریدسکیں گے۔ 

سال 2009 میں پہلی بار ملائیشیا میں اس کتب میلے کا انعقاد ہوا۔ بگ بیڈ وولف بکس کا مشن یہ ہے کہ مختلف ممالک کے لوگوں میں کتابوں سے عشق کو پروان چڑھایا جائے اور جو افراد کتابیں نہیں پڑھتے ان میں کتابیں پڑھنے کا رجحان پیدا کیا جائے۔ کوالا لمپور میں کتب میلہ کے انعقاد کے بعد اب دنیا کے دیگر ممالک میں بھی کتابوں کی نمائش منعقد کی جاچکی ہے۔  رواں سال پاکستان میں کتابوں کی نمائش سے لوگوں کو میجیکل بکس تلاش کرنے کا موقع ملے گا۔ 



کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں