اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

4 جولائی، 2019

ابی نندن کی واپیسی بھارت کی ہٹ دھرمی : آزاد کشمیر چھمب سیکٹر ایل او سی پر بم دھماکہ، 5 فوجی شہید

 

ابی نندن کی واپیسی بھارت کی ہٹ دھرمی : آزاد کشمیر چھمب سیکٹر ایل او سی پر بم دھماکہ، 5 فوجی شہید 



راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) آزاد کشمیر میں دھماکا خیز مواد پھٹنے سے پاک فوج کے 5 جوان شہید ہو گئے، پا ک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دھماکا خیز مواد پھٹنے کا واقعہ ایل او سی سے چند میٹر دور چھمب سیکٹر میں برنالہ کے علاقے میں آیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق واقعے میں ایک فوجی جوان زخمی بھی ہوا،دھماکے میں شہید ہونیوالوں کی شناخت صو بید ا ر محمد صادق، سپاہی محمد طیب، سپاہی زوہیب، سپاہی غلام قاسم اور نائیک شیر زمان کے ناموں سے ہوئی ہے،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عا مہ کے مطابق دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت دوطرفہ سیز فائر معاہدے اور بین الاقوامی قواعد کی خلا ف ورزی کر رہا ہے، واقعہ بھارت کی جانب سے ریاستی حمایت یافتہ دہشت گردی کا ثبوت ہے،تاہم دھماکے کی قسم اور دیگر تفصیلات معلوم کی جارہی ہیں، شہید جوانوں میں صوبیدار محمد صادق کا تعلق ضلع نیلم، سپاہی محمد طیب کا ضلع خوشاب، نائیک شیر زمان کا ضلع کرک، سپاہی زہیب کا ضلع پونچھ اور سپاہی غلام قاسم کا ضلع سرگودہا سے ہے۔


کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں