اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

21 جولائی، 2019

فرانس چترال، درگئی ہائیڈرو پاور پلانٹس کی بحالی اور پیداواری صلاحیت میں اضافے کےلئے 50 ملین یورو (9 ارب روپے) فراہم کرے گا

 

فرانس چترال، درگئی ہائیڈرو پاور پلانٹس کی بحالی اور پیداواری صلاحیت میں اضافے کےلئے 50 ملین یورو (9 ارب روپے) فراہم کرے گا



اسلام آباد (افسرخان : ٹائمزآف چترال)  فرانس کی حکومت نے چترال اور درگئی ہائیڈرو پاور پلانٹس کی بحالی کے لئے  50 ملین یورو یعنی (9 ارب روپے) سوفٹ لون اور 0.2 ملین یورو یعنی (36 کروڑ روپے) کا ایک عطیہ فراہم کرے گا۔

اکنامک افیئرز ڈویژن (ای اے ڈی) سیکرٹری نور احمد، فرانس کے سفیر مارک بارٹی اور فرانسیسی ایجنسی برائے ڈویلپمنٹ (اے ایف ڈی) کے کنٹری ڈائریکٹر جیکی امپچ نے 50 ملین ڈالر کے قرض کی سہولت  اور 0.2 کروڑ ڈالر عطیے کے معاہدے پر دستخط کئے۔

فرانسیسی سفارت خانے نے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے  کہ فنڈ 2 پاور پلانٹس کو جدید بنانے اور انکی پیداواری صلاحیت کو  اپ گریڈ کرنے کے لئے استعمال ہوگا۔ ان پانٹس کو اپ گریڈ کرکے درگئی پاور پلانٹ کو 20 میگاواٹ سے 22 میگاواٹ تک کرنے اور چترال ہائیڈرو پاور پلانٹ کو 1 ایک میگاواٹ سے بڑھا کر 5 میگاواٹ کردی جائے گی۔

منصوبے کا بنیادی مقصد چترال اور مالاکنڈ کے علاقوں کی موجودہ اور مستقبل کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے توانائی کی پیداوار، ترسیل اور تقسیم کے لئے بہترسہولیات فراہم کرنا ہے۔ اس سے ان علاقوں میں صنعتی، زرعی اور معاشی ترقی بھی ہوگی۔

فرانس، فرانسیسی ایجنسی ڈویلپمنٹ کے ذریعے، پاکستان کے توانائی اور شہری ترقیاتی شعبوں میں تکنیکی اور مالی تعاون فراہم کر رہا ہے، جہاں 2016 سے اب تک  610 ملین یورو کی مالی امداد کی گئی ہے۔



کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں